والدہ کی وفات اور آخری چند لمحوں کا احوال۔۔۔

افضل: میں مک جانا ایں ،تیرا کم نئیں مکنا ۔۔۔۔!!! والدہ کی وفات اور آخری چند منٹ کا وہ احوال جو یاد کرتے ہوئے ریمبو رو پڑے ۔۔۔۔بیٹوں کے حوالے سے بیان کی وضاحت بھی دے دی ۔۔۔۔ معروف اداکار افضل خان ریمبو نے اپنی والدہ کی زندگی کے آخری دنوں اور پھر لمحات کا احوال بتاتے ہوئے کہا ۔۔۔ والدہ سے میں نے زندگی میں بہت محبت کی اور انکی بڑی خدمت کی جب میں کام میں مصروف ہوتا اور کئی دن گھر واپس نہ جاسکتا تو وہ خود ملنے آجاتیں ، ایک بار بیمار ہوئیں تو میں کہیں باہر تھا ۔ فون پر کہنے لگیں ، کب آؤ گے ، میں نے کہا بس ایک دو دن میں ۔۔۔۔ کہنے لگیں : افضل میں مک جانا ایں ، تیرا کم نئیں مکنا ۔۔۔۔ اسکے بعد میں فوری گھر واپس چلا آیا ۔ بالکل ٹھیک ٹھاک تھیں باتیں کررہی تھیں ، اگلے روز انکی طبیعت خراب ہوئی تو ہم انہیں ہسپتال لے گئے ۔ انکا علاج شروع ہوا سب سے باتیں کرتی رہیں ، انکے بھائی یعنی میرے ماموں اور خالہ بھی آگئیں سب سے باتیں کرتی رہیں اس دوران انکا بلڈ پریشر گرنا شروع ہو گیا اور پھر ڈاکٹروں نے پوری کوشش کے بعد کہا دعا کریں ۔۔۔میں نے اللہ سے دعا کی اگر میری ماں نے تکلیف دیکھنی ہے تو انہیں اپنے پاس بلا لے ۔ جب میں نے انکے چہرے اور آنکھوں کو غیر معمولی طور پر بدلتے دیکھا تو انہیں بلانا چاہا ، انہوں نے میرا ماتھا چوم لیا اور کہا میرے لیے دو نفل پڑھو ، میں نے فوری وضو کیا نفل پڑھے اور پھر میں نے انکے کان میں کلمہ شریف پڑھا وہ جواب میں پڑھنے لگیں تین بار کلمہ پڑھا اسکے کچھ سیکنڈ بعد وہ اللہ کو پیاری ہو گئیں ، اس بات پر مطمئن اور خوش ہوں کہ والدہ مجھ سے خوش گئیں اور آخری وقت میں انکے پاس تھا ۔۔۔والدین کے پاس بیٹھنا اور انکی خدمت کرنا ایک سعادت ہوتی ہے آج اپنے بچوں کو دیکھتا ہوں تو بیوی سے کہتا ہوں ، انہیں کہا کرو کچھ دیر میرے پاس بھی بیٹھا کریں ورنہ پچھتائیں گے ۔۔۔۔یہ وقت پھر لوٹ کے نہیں آئے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔ یاد رہے کہ دو روز سے افضل خان کا بیٹوں کے حوالے سے شکوہ سوشل میڈیا پر وائرل ہے ۔کہ انکے بیٹے ان سے بات نہیں کرتے اور اپنے کمروں میں بند رہتے ہیں اور وہ ان سے بات کرنے کے لیے ترستے ہیں۔۔۔ اب اس من گھڑت موقف پر بھی افضل خان نے رد عمل دیا ہے اور کہا کہ انکے بیٹے ان سے بہت پیار کرتے ہیں اور بڑے سعادت مند ہیں ، والدہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے موجودہ نوجوان نسل کو ایک نصیحت کی تھی ۔ وقت کے تقاضوں اور آج کے حالات دیکھوں تو میرے بیٹے لاکھوں والدین کے بیٹوں سے بہت اچھے ہیں ۔۔۔۔

Leave a Comment