جب جنیدجمشیدکاسنا تو توبہ کر لی تھی، شازیہ خشک۔۔۔

جب جنید جمشید کا سُنا توبس اُسی وقت توبہ کرلی !
معروف گلوکارہ شازیہ خشک نے میوزک انڈسٹری کو خیر باد کہہ کر سندھی ثقافت کے کپڑے بیچتی ہیں ،ائیرپورٹ پر نیچی آنکھیں کیے جنید جمشید ملے ،،، شازیہ خشک کہناتھا کہ جنید جمشید سے کہا کہ بھائی میں بھی انڈسٹری چھوڑنا چاہتی ہوں،، بس اس کے چار دن عمرہ کا ویزا لگ گیا ،اورعمرہ کرنے کے بعد پتہ چلا کہ جنید جمشید بھائی اس دنیا کو چھو ڑ گئے ہیں ،، بس پھر اللہ تعالیٰ نے میری زندگیبھی بدل دی ،،
حلال رزق تلاش کرتی ہوں، اسی میں برکت ہے ،

“میں شازیہ خشک ہوں۔ گانا بجانا میری مجبوری اور پیشہ ضرور تھا لیکن میں جب بھی اسٹیج پر جاتی، دل میں ایک گلٹ ہوتا تھا اور میں اسٹیج چڑھنے سے پہلے استغفار پڑھا کرتی تھی۔”

انہوں نے بتایا کہ جب جنید جمشید مرحوم نے شو بزنس چھوڑ کر دین کی راہ اپنائی، تو ان کے اندر بھی ایک شدید بے چینی پیدا ہوئی کہ بحیثیت مسلمان مجھے بھی سچے راستے پر لوٹنا چاہیے۔ ایک بار جنید جمشید سے ملاقات ہوئی تو شازیہ نے ان سے دل کی بات کہی کہ میں بھی اس راستے پر آنا چاہتی ہوں۔ جنید جمشید نے انہیں حوصلہ دیتے ہوئے کہا: “میری بہن! گھبرائیں نہیں، اللہ آپ کو بھی جلد یہ توفیق دے گا۔”
بس پھر وہ لمحہ آ ہی گیا جب انہوں نے گناہ کی اس دنیا کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہنے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔ انہوں نے کہا: “ایمان صرف زبان کا نام نہیں، یہ اپنے ساتھ بڑی آزمائشیں لاتا ہے۔ سورة العصر میں اسی لیے حق کے ساتھ ‘صبر’ کی بھی تاکید کی گئی ہے۔”
شازیہ خشک نے بتایا کہ انہوں نے اپنے کیریئر کے عروج، شہرت، اور لاکھوں کی آمدن کو اللہ کی رضا کے لیے قربان کر دیا۔ انہوں نے بتایابھی کہ وہ ۵۰ سے زائد ممالک کا دورہ کر چکی تھیں اور بے نظیر بھٹو کے ساتھ ان کے ذاتی طیارے میں بھی سفر کر چکی تھیں۔ لیکن جو حقیقی سکون، آسودگی اور دل کا اطمینان انہیں شوبز چھوڑنے کے بعد ملا ہے، اس پر ایسی ۵۰ شازیہ خشک بھی قربان کی جا سکتی ہیں۔

Leave a Comment