
یہ عبرت کی جاء ہے تماشا نہیں ہے ۔۔۔۔ سابق آرمی چیف اور صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کے چک شہزاد والے قلعہ نما گھر کی سبق آموز کہانی ۔۔۔ اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر کردہ عالیشان گھر جہاں چند ہفتے رہنا بھی انہیں نصیب نہ ہوا ۔۔ آج یہ گھر ایک کھنڈر اور آسیب زدہ حویلی کا منظر پیش کرتا ہے ۔۔۔۔ پرویز مشرف نے چک شہزاد میں ایک ایسا محل نما گھر تعمیر کروایا جسکی ہر اندرونی اور بیرونی دیوار بمب پروف تھی اس محل اور قلعہ نما گھر کی تعمیر تین سال جاری رہی پانی کی طرح پیسہ بہایا گیا اسکے ٹھیکیدار چند ماہ میں لاکھ پتی اورکروڑ پتی ہو گئے ، اس گھر میں دنیا کی ہر آسائش اور ہر نظام موجود تھا سیکورٹی سے لے کر پانی کی ٹونٹیوں تک ہر چیز فول پروف تھی، دروازے اور شیشے ایسے کہ پورے پاکستان میں شاید ہی اس سے اچھے کسی گھر میں نصب ہوئے ہوں لیکن قسمت کی بات کہ 3 سال میں تعمیر ہوئے اس گھر میں مالکان کو چند ہفتے مستقل رہنا نصیب نہ ہوا ۔ملک کے اس وقت کے سیاسی حالات نے اس کو ملک چھوڑنے پر مجبور کیا اور زندگی کے آخری ایام مہلک بیماری میں مبتلا ہو کر دبئی کے ایک چھوٹے سے فلیٹ میں کسمپرسی کے عالم میں گزارے اور آخرکار خالقِ حقیقی سے جا ملے۔