ماضی کی ملکہ حسن کہلانے والی اداکارہ کا اپنی موجودہ حالت پر تبصرہ۔۔۔

ایک زمانے میں اپنے فن اور خوبصورتی سے شوبز کی دنیا پر راج کرنے والی معروف اداکارہ صابرہ سلطانہ آج کل انتہائی کسمپرسی اور بیماری کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ان کی زندگی کا درد ایک چھوٹے سے واقعے سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ جب بھی کوئی مداح یا خیرخواہ انہیں مدد کے طور پر پانچ ہزار کا نوٹ دیتا ہے تو وہ اسے انتہائی احتیاط سے سنبھال لیتی ہیں اور کسی صورت خرچ نہیں کرنا چاہتیں کیونکہ ماضی میں ان کے ایک کمرے کے چھوٹے سے گھر سے صرف یہی پانچ ہزار کے نوٹ پراسرار طور پر غائب ہو جایا کرتے تھے، جس کے بعد سے اب انہوں نے اس نوٹ کو اپنی حفاظت میں رکھنا اپنی عادت بنا لیا ہے۔ ماضی کی غلطیوں اور پچھتاووں کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر انہوں نے بڑی بے باکی سے کہا کہ اب ان باتوں کو سوچ سوچ کر وہ مزید بیمار ہو چکی ہیں اس لیے ماضی پر لعنت بھیج کر اسے بھلا دینا ہی بہتر ہے، اب تو بس پروردگار سے اتنی سی التجا ہے کہ وہ کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے یا محتاجی کی ذلت سے محفوظ رکھے اور عزت کے ساتھ دو وقت کی روٹی اور بیماری کے لیے دوائیاں ملتی رہیں کیونکہ انہیں اس کے علاوہ دنیا کی کسی چیز کی تمنا نہیں ہے۔ تمام تر دکھوں اور اس تکلیف دہ بیماری کے دور کے باوجود وہ شکر گزار لہجے میں یہی کہتی ہیں کہ اس مشکل وقت سے ہٹ کر ان کی پوری زندگی بہت شاندار اور سکون سے گزری ہے۔شوہر کی بیوفائی اور بیٹی کی لاپروائی ۔۔۔ !!!!ملکہ حسن کہلانے والی ماضی کی خوبصورت ترین اداکارہ صابرہ سلطانہ لاہور میں کرائے کے ایک کمرے میں اکیلی رہنے پر مجبور کیوں ؟ اصل کہانی سامنے آگئی ۔ ایک حالیہ انٹرویو میں صابرہ سلطانہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے عروج کے دنوں میں شادی کر لی اور پھر کام چھوڑ دیا یہی انکی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی ، شوہر اتنا بیوفا کہ ایک بیٹی کا تحفہ دے کر پہلے امریکہ چلا گیا اور پھر واپس آیا اور ایران نکل گیا ، امریکہ میں اسکے قیام کے ڈیڑھ سال تو فون پر کبھی کبھار رابطہ ہو جاتا لیکن ایران گیا تو رابطے ختم ہو گئے ، وہ ایک اچھا ڈینٹل سرجن تھا اور پھر اسے آوارہ گردی کا شوق تھا چنانچہ اس نے ایران میں ایک اور شادی کر لی جس سے اسکے بچے بھی ہوئے ، اسکے بعد اسکا رابطہ نہ صرف مجھ سے بلکہ اپنے ماں باپ سے بھی ختم ہو گیا ، سسرال والوں نے مجھے کچھ نہیں دیا اور میں نے اکیلے بیٹی کو پالا پڑھایا اور جوان کرکے اسکی شادی کی ، جو جمع پونجی تھی اسکی شادی پر لگ گئی اسکے بعد میں بیمار رہنا شروع ہو گئی لیکن تھوڑا بہت کام کرتی رہی ، آخر بیماری نے زور کر لیا اور میں بستر کی محتاج ہو گئی یا پھر ہسپتالوں کے چکر مقدر ٹھہرے ۔۔۔ بیٹی کبھی کبھار آجاتی ہے ، آخری بار آئی تو اسکے شوہر نے مشورہ دیا کیوں نہ آپ کو اولڈ ہوم داخل کروا دیں ، میں نے کہا اتنی پروا ہے تو اپنے پاس رکھ لو ، بیٹی چپ ہو گئی لیکن اسکے شوہر نے بیوی کی زبان بولی اور کہا ہمارے اور آپ کے مزاج میں فرق ہے ۔۔۔ میں نے کہا اللہ کے حوالے خوش رہو ، میرا بھی اللہ مالک ہے ۔۔۔ اب یہ حالات ہیں کہ ایک پڑوسن دن میں دو بار چکر لگاتی ہے کھانا وغیرہ دے جاتی ہے ۔ مالی حالات ایسے ہیں کہ دوائیاں خریدنا بھی مشکل ہے ، حکومت کا وظیفہ اتنا ہے کہ اس میں گزارہ نہیں ہوتا ۔ چاہتی ہوں زندگی کے جتنے دن باقی ہیں کسی کے آگے ہاتھ پھیلائے بغیر گزر جائیں ۔۔۔۔
ڈسکلیمر:
یہ معلومات آن لائن ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں اور صرف اور صرف معلوماتی مقاصد کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔ اس پوسٹ کا مقصد کسی فرد، ادارے، نظریے یا واقعے کے بارے میں حتمی رائے قائم کرنا یا کسی مخصوص نقطۂ نظر کی تائید کرنا نہیں۔ قارئین و سامعین سے گزارش ہے کہ وہ اس مواد کو اپنی صوابدید اور فہم کے مطابق دیکھیں

Leave a Comment