پولیس کو کھلے عام چیلنج کرنے والا بدنام زمانہ اشتہاری ملزم انعامو وینس کیسے اپنے انجام کو پہنچا؟

کوٹ مومن، سرگودہا : انعامو وینس کیسے انجام کو پہنچا ؟ کل رات ہوئے 100 فیصد اصلی پولیس مقابلے کا آنکھوں دیکھا احوال ۔۔ش۔س۔م۔۔۔ پچھلے 3 ماہ میں کوئی دن ایسا نہیں تھا جب سرگودہا پولیس کی اعلیٰ قیادت اور افسران نے انعامو وینس پر بات نہ کی ہو اور اسے ٹریس کرنے کی حکمت عملی پر غور نہ کیا گیا ہو ، ایک بات طے تھی کہ انعامو وینس اسی علاقے میں موجود ہے ۔ کوٹ مومن پولیس کی گاڑی پر فا۔ئیرنگ کرکے انعامو نے اس بات کا ثبوت بھی دیا ۔ سوشل میڈیا پر وی پی این استعمال کرکے اور ہر روز سمیں تبدیل کرکے انعامو وینس اور اسکا ساتھی وقاص بڈھیکا پولیس کو ڈاج کرنے کی کوشش کرتے رہے اور اپنی جگہ روپوشی بدلتے رہے ، 3 ماہ کے اندر انہوں نے لگ بھگ 100 سموں کا استعمال کیا ، ایک دو بار استعمال کردہ سم کو توڑ کر پھینک دیا جاتا تھا ۔انعامو اور وقاص بڈھیکا کی د۔ہشت اتنی تھی کہ کوئی شخص انکی مخبری کرنے پر تیار نہیں ہوتا تھا پھر یہ چھوٹا سا اشتہاری گروہ خطرناک اور جدید ترین ہتھیاروں سے لیس تھا ، را۔کٹ لانچرز ، گر۔نینڈز اور جی ۔تھری رایفلوں کے علاوہ کلاشن ۔کوفوں کا بڑا ذخیرہ اور گو۔لیاں انکے پاس تھیں ۔ انعامو اس حد تک احتیاط کرتا تھا کہ ایک ہی علاقے میں ایک رات ایک جگہ گزارتا تو دوسری رات کھلے آسمان تلے کہیں اور گزارتا تھا ۔بہر حال سوشل میڈیا کا مسلسل استعمال اور موبائل کے ذریعے لوگوں سے رابطہ ہی اسکی موت کی وجہ بنا ، کئی دنوں سے جدید ٹیکنالوجی ٹریکنگ ٹریسنگ پر فوکس کیا گیا ، میانوالی خوشاب اور سرگودہا پولیس سے مدد لی گئی تاکہ انعامو اگر ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں جائے تو بھی بچ نہ پائے ۔ تینوں اضلاع کے بہترین پولیس کمانڈوز کو اس ٹاسک پر مامور کیا گیا ۔ ڈی پی او سرگودہا محمد توقیر نعیم ماضی کی طرح اس بار بھی خود اپنی فورس کی قیادت کرتے رہے ۔اور کل رات انعامو وینس کی لوکیشن کو چاروں طرف سے سینکڑوں پولیس افسران و ملازمان ۔ سی ٹی ڈی ، سی آئی اے اور سی سی ڈی کی بھاری نفری نے گھیر لیا ، انعامو وینس اور وقاص کو ہتھیار ڈالنے کا بھی کہا گیا لیکن انہوں نے مقابلے کو ترجیح دی اور فا۔ئیرنگ شروع کر دی اسکے بعد رات کے اندھیرے کے باوجود خطرناک اشتہاریوں کے مقام کی نشاندہی آسان ہوتی گئی اس موقع پر بہترین پالیسی اپنائی گئی انعامو وینس وقاص یا فیصل بڈھیکا اور انکے ساتھی تعداد میں چند ہی تھے لیکن پولیس نے ان پر چاروں طرف سے فا۔ئیرنگ کی بوچھاڑ کی ۔انعامو اور اسکے ساتھیوں کو سمجھ ہی نہیں کس طرح رخ کرکے مقابلہ کریں اس دوران لاؤڈ سپیکر پر اعلانات بار بار فضا میں گونجتے رہے لیکن انعامو نے زبان کی بجائے آتشیں ہتھیاروں کا تبادلہ جاری رکھا آخر کار پولیس فورس کا گھیرا تنگ ہوتا گیا اور جب آخری زوردار دھاوا بولا گیا تو اسکے بعد اشتہاریوں کی کمین گاہ میں خاموشی چھا گئی ، اسکے بعد ایک گھنٹہ پولیس نے بھی فا۔ئیر بندی کی اور پھر انتہائی خاموشی سے سرچ آپریشن شروع کیا اور 2 سے 3 بجے کے درمیان اشتہاریوں کو مردہ حالت میں پایا گیا ۔۔۔۔۔۔ اس کامیاب پولیس آپریشن کے بعد فورسز کے جوانوں نے ہوائی فا۔ئیرنگ کرکے اپنی فتح کا اعلان کیا ، ڈی پی او محمد توقیر نعیم نے خود اللہ اکبر ، یا علی مدد اور پنجاب پولیس زندہ باد کے نعرے لگوائے اور جوانوں و افسران کو اس شاندار کامیابی کی مبارکباد دی ۔۔۔ دعا ہے اللہ کریم وطن عزیز کے ہر شہر کو امن کا گہوارہ بنائے اور شرپسند عناصر سے پاک کردے آمین

Leave a Comment