
ایک رات، تین دلہنیں اور ایک ہی دلہا: مصر کے صوبہ فیوم میں انوکھی اور غیر معمولی شادی!
مصر کے صوبہ فیوم میں ایک ایسی غیر معمولی اور حیران کن شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس نے سوشل میڈیا اور خبروں کی دنیا میں ہلچل مچا دی ہے۔ “محمد” نامی نوجوان نے ایک ہی رات میں تین مختلف لڑکیوں سے ایک ساتھ شادی کر کے سب کو ششدر کر دیا۔ محمد کے مطابق، ان کے پڑوس میں رہنے والی “امیرہ” ان کی پہلی محبت تھیں، لیکن بعد میں ان کی ملاقات “بوسی” سے ہوئی اور وہ ان سے بھی محبت کرنے لگے، جبکہ اس کے بعد “اسماء” ان کی زندگی میں آئیں تو انہیں بھی پسند کر بیٹھ۔
تینوں سے محبت کا اقرار کرنے کے بعد محمد نے کسی ایک کا انتخاب کرنے کے بجائے تینوں سے ایک ہی رات میں شادی کرنے کا انوکھا فیصلہ کیا، جس پر تینوں لڑکیوں نے خوشی خوشی اپنی رضامندی ظاہر کی۔ سوشل میڈیا پر اس عجیب و غریب شادی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں، جہاں دنیا بھر کے صارفین اس غیر معمولی واقعے پر ملے جلے تاثرات اور حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔