
ایک کے بدلے 10 پولیس اہلکار اٹھاؤں گا!
یہ دھمکی تھی سرگودھا کے انعامو وینس کی جو پولیس کو کھلے عام للکارتا رہتا تھا اور پولیس اہلکاروں کے اغوا کی ویڈیوز بنا کر پولیس افسران کو بھیجتا اور اپنی خوف کی دھاک بٹھانے کی کوشش کرتا رہتا تھا
آپ کو یاد ہوگا بھیرہ انٹرچینج کے قریب پولیس اہلکار اویس کا اغوا ہو اسکی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنا یا پولیس کو بدلے کی دھمکیاں انعامو وینس مسلسل خبروں میں رہا ہے اور اسکی وجہ سے پولیس شدید تنقید کی زد میں بھی رہی ہے ۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق اس کے خلاف 27 سنگین مقدمات درج تھے۔
لیکن کہتے ہیں کہ بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی مسلسل پولیس اہلکاروں کی کوشش کے بعد گزشتہ رات کوٹ مومن میں کہانی نے نیا موڑ لیا۔ DPO سرگودھا محمد توقیر نعیم کی نگرانی میں پولیس کارروائی کے دوران مبینہ مقابلہ ہوا جس میں انعامو وینس اور اس کا ساتھی فیصل بڈھیکا پار ہو گئے۔
جو پولیس کو ایک کے بدلے دس کا حساب دینے کی دھمکی دیتا تھا، اس کی کہانی ختم ہو گئی۔ مگر سوال یہ ہے کہ اس کے جرائم کے نیٹ ورک کے باقی کردار کون تھے؟
جرائم کی دنیا میں خوف کی علامت سمجھا جانے والا بدنامِ زمانہ بھ۔تہ خ۔ور اور خ۔طرناک اش۔تہاری ملزم شہزاد عرف انعامو وینس اپنے قریبی ساتھی فیصل بڈھیکا سمیت ایک شدید پولی۔س م۔قابلے میں م۔ارا گیا ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے اغوا سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب اس ملزم کے خلاف قت۔ل، اقدامِ قت۔ل، بھ۔تہ خ۔وری اور اغ۔وا برائے تاوان جیسی خط۔رناک دفعات کے تحت مجموعی طور پر 27 مقدمات درج تھے، جبکہ اس کے مجرمانہ ریکارڈ کا آغاز 2019 میں درج ہونے والے پہلے مقدمے سے ہوا تھا۔
اس اہم اور جرات مندانہ آپریشن میں ڈی پی او سرگودھا ایس ایس پی توقیر نعیم نے خود فرنٹ لائن پر رہ کر حصہ لیا، جس کے نتیجے میں علاقے میں دہ۔شت کی علامت بنے ان دونوں خطرناک ملزمان کا باب ہمیشہ کے لیے بند ہو گیا
ڈسکلیمر:
یہ معلومات آن لائن ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں اور صرف اور صرف معلوماتی مقاصد کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔۔ ان معلومات کی آزادانہ تصدیق ممکن نہیں ہوپائی۔ اس پوسٹ کا مقصد کسی فرد، ادارے، نظریے یا واقعے کے بارے میں حتمی رائے قائم کرنا یا کسی مخصوص نقطۂ نظر کی تائید کرنا نہیں۔ قارئین و سامعین سے گزارش ہے کہ وہ اس مواد کو اپنی صوابدید اور فہم کے مطابق دیکھیں