
ایک ہی شہری کے نام پر 2 ہزار 354 موٹرسائیکلیں، رکشے اور گاڑیاں رجسٹرڈ نکلیں!
لاہور کے علاقے ہال روڈ پر نمبر پلیٹ میں ٹیمپرنگ کے معاملے پر جب ایک موٹرسائیکل کی ملکیت کی جانچ پڑتال کی گئی تو ایک انتہائی حیران کن انکشاف سامنے آیا۔ جنرل ہولڈ اپ کے دوران روکے گئے موٹرسائیکل کی چھان بین سے پتہ چلا کہ
محمد عثمان نامی ایک ہی شہری کے نام پر حیرت انگیز طور پر 2 ہزار 354 موٹرسائیکلیں، رکشے اور گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں۔ حکام کے مطابق ان تمام رجسٹرڈ گاڑیوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 2 ہزار 813 ای چالان جاری کیے جا ہیں، جن کی مجموعی مالیت 28 لاکھ 66 ہزار 900 روپے بنتی ہے۔
متعلقہ موٹرسائیکل کو تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں بند کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے اصل مالک کی تلاش کے لیے سیف سٹی حکام کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے حکم
پر نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ، فلیشر لائٹس اور غیر قانونی سبز نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا گیا ہے، اور قانون شکن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے۔