اسلام آباد کے ایک خواجہ سرا کا زبردست کارنامہ۔۔۔

اسلام آباد کے ایک خواجہ سرا کا زبردست کارنامہ : دنیا کی تاریخ میں خواجہ سراؤں کے لیے پہلی بار مدرسہ بنا ڈالا ۔۔۔۔ خواجہ سرا رانی خان نے اپنے عروج کے دنوں میں شادی بیاہوں اور تقریبات میں ڈانس کرکے بہت پیسہ کمایا ، مگر اسکی زندگی میں ایک ٹریجڈی ہوئی کہ اسکی جوان سال سہیلی یعنی ساتھی خواجہ سرا کا انتقال ہوگیا ، اس ساتھی خواجہ سرا کا سارا پیسہ بھی رانی خان کے پاس تھا ۔ ساتھی سہیلی کے انتقال کے بعد رانی خان کی زندگی اچانک تبدیل ہو گئی ، وہ گانے بجانے سے متنفر ہو گئی مگر اس نے سوچا اب میں کیا کروں ،اسکے پاس پیسوں کی کوئی کمی نہ تھی ، شاندار گھر بھی تھا کئی ماہ کی سوچ بچار کے بعد اس نے خواجہ سراؤں کی فلاح کے لیے زندگی گزارنے کافیصلہ کر لیا ، پہلے اپنے بڑے سے گھر کو خواجہ سراؤں کی پناہ گاہ بنایا ، پھر اسی گھر میں ایک مدرسہ قائم کیا تاکہ دین و دنیا کی تعلیم سے محروم خواجہ سراؤں میں بھی کچھ شعور آجائے ، اب تیسرے مرحلے میں رانی خان نے اسی گھر کے ایک حصے میں خواجہ سراؤں کے لیے چھوٹا سا ہسپتال بھی قائم کردیا ہے جہاں تمام امراض کے حوالے سے خواجہ سراؤں کا بنیادی سطح پر علاج بالکل مفت کیا جاتا ہے ۔۔۔

Leave a Comment