میں شادی شدہ نہیں مگر میرے پیٹ میں ایک یو ٹیوب کا بچہ ہے۔۔۔

رنگ رنگ کی دنیا ، طرح طرح کے لوگ : میری شادی نہیں ہوئی مگر میرے پیٹ میں ایک یوٹیوبر کا بچہ ہے ۔۔۔۔ لاہور کی ایک لڑکی نے لنڈے کے ایک یوٹیوبر کا کارنامہ شیئر کر ڈالا ۔۔۔۔ اس لڑکی کے بقول ۔۔۔ میرا والد فوت ہو چکا ہے ، بھائی بھی کوئی نہیں ، میں اپنی والدہ اور چھوٹی بہن کی کفیل بننا چاہتی تھی لیکن میرے پاس کوئی ذریعہ نہیں تھا ،میں چاہتی تھی کہ کوئی اللہ کا بندہ مجھے سلائی مشین دلا دے اور میرے گھری فلٹر والا پانی لگوا دے تاکہ میں گھر بیٹھ کر اپنا رزق کماؤں ایک روز میں نے مالی امداد کے لیے اپنی ویڈیو بنوانے اور ایک چینل پر لگوانے کے لیے ایک یوٹیوبر سے رابطہ کیا وہ آیا اس نے میرے حالات اور امداد کی درخواست کی ویڈیو بنائی اور چلا گیا ۔ کچھ دن گزر گئے لیکن اس چینل پر ویڈیو اپلوڈ نہ ہوئی ، جب کئی دن بعد میں نے اسے فون کیا تو یوٹیوبر نے جواب دیا آپ مجھے اچھی لگنے لگی ہیں اس لیے آپ کی ویڈیو اپلوڈ نہیں کر سکتا جو کچھ کرنا ہے آپ کے لیے میں خود کرونگا ۔۔۔ ۔۔اگلے روز وہ یوٹیوبر آیا اس نے مجھے سلائی مشین ، کچھ راشن اور 10 ہزار روپے دیے ۔ ایک موبائل فون بھی دے گیا اور کہا جب کسی چیز کی ضرورت ہو مجھے بتا دینا ۔ میں خوش ہو گئی اور اسے دعائیں دینے لگی ۔ میں نے اسکے موبائل سے اسے کال کرنا شروع کردیا چند دن بعد اس نے مجھے ایک ہوٹل پر بلایا مجھےا س پر اعتبار تھا کیونکہ اس نے میرے ساتھ ہمدردی کی تھی لہذا میں چلی گئی کھانا اور جوس پلا کر اس نے میرے ساتھ محبت کا اظہار کیا اور محبت کے خواب دکھائے تو میں اسکے جھانسے میں آگئی اور وہ کچھ ہو گیا جو نہیں ہونا چاہیے تھا ۔ اسکے بعد اس نے ہر ہفتے ملنا شروع کردیا ۔ یہ سلسلہ کچھ ماہ چلا ، ایک روز میں نے اسے بتایا کہ میں پریگننٹ ہو گئی ہوں تو وہ چلا گیا اور اسکے بعد اسکا کچھ پتہ نہیں ۔ میرا نمبر اس نے بلاک کردیا ہے ۔ بلکہ شاید اپنا نمبر ہی بند کر لیا ہے ۔ مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہی پیٹ میں اسکا بچہ ہے ۔ خود میں غیر شادی شدہ ہوں ، دنیا کو کیا منہ دکھاؤنگی اور کہاں جاؤنگی ۔۔۔۔۔حیران کن بات ہے ملین ویوز والی اس ویڈیو میں جب اس لڑکی سے پوچھا گیا کہ آپ اسکا نام اور چینل کا نام کیوں نہیں بتا رہیں تو لڑکی بولی : میں کچھ ثبوت اکٹھے کر لوں اگلی ویڈیو میں ہر چیز کے ساتھ اسے بے نقاب کرونگی تاکہ مجھے انصاف مل سکے ۔۔۔۔۔۔۔۔ قارئین : اب فیصلہ آپ پر ہے کہ اس لڑکی کی بیان کردہ کہانی کتنی سچ اور کتنی جھوٹ ہے ،لگتا تو یہی ہے ملین ویوز کے لیے ایک سکرپٹڈ سٹوری بنائی گئی ہے جسکی اگلی قسط بعد میں جاری ہو گی ، 10 منٹ کی بات چیت میں اگر ایک لڑکی کو بیٹھے بٹھائے 20 ہزار روپے مل جائیں تو ظاہر ہے ماسک منہ پر لگا کر وہ کچھ بھی کہہ سکتی ہے ۔۔۔۔۔۔ لیکن اگر یہ کہانی سچی بھی ہے تو بیان کردہ حالات کے مطابق قصور وار خود لڑکی ہے ۔۔۔۔ کیا خیال ہے آپ کا ؟؟
ڈسکلیمر:
یہ معلومات آن لائن ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں اور صرف اور صرف معلوماتی مقاصد کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔ اس پوسٹ کا مقصد کسی فرد، ادارے، نظریے یا واقعے کے بارے میں حتمی رائے قائم کرنا یا کسی مخصوص نقطۂ نظر کی تائید کرنا نہیں۔ قارئین و سامعین سے گزارش ہے کہ وہ اس مواد کو اپنی صوابدید اور فہم کے مطابق دیکھیں

Leave a Comment