
مذہبی رواداری کی انوکھی مثال
75 سالہ سکھ خاتون نے گاؤں کی پہلی مسجد کے لیے زمین عطیہ کر دی!
بھارت کے صوبے پنجاب کے ایک گاؤں (جکھوالی) سے مذہبی رواداری، محبت اور بھائی چارے کی ایک ایسی شاندار مثال سامنے آئی ہے جو پوری دنیا کے دل جیت رہی ہے۔ یہاں 75 سالہ سکھ بزرگ خاتون بی بی راجندر کور نے اپنے گاؤں میں پہلی مسجد کی تعمیر کے لیے اپنی پانچ مرلہ ذاتی زمین خوشی سے عطیہ کر دی۔ اس گاؤں کی مسلم کمیونٹی پچھلے تقریباً تیس سال سے مسجد کے قیام کے لیے کوشاں تھی اور نمازِ ادائیگی کے لیے انہیں مجبوراً قریبی گاؤں کا سفر کرنا پڑتا تھا، لیکن اب اس فلاحی اقدام نے ان کی دہائیوں پرانی مشکل کو آسان کر دیا ہے۔
اس پرامن اور خوبصورت اقدام میں صرف مسلم کمیونٹی ہی نہیں بلکہ گاؤں کے سکھ اور ہندو رہائشیوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور مسجد کی تعمیر کے لیے تقریباً 3 لاکھ 50 ہزار بھارتی روپے کا مالی تعاون فراہم کیا۔ اس تاریخی اور پُرامن اتحاد کے ساتھ 7 دسمبر 2025 کو اس مسجد کا سنگِ بنیاد رکھا گیا۔ یہ واقعہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ اگر نیتیں صاف ہوں تو انسانیت اور محبت تمام مذاہب کی سرحدیں توڑ کر دلوں کو جوڑ دیتی ہے۔