اعلی تعلیم یافتہ بیٹیوں کے رشتے انڈر میٹرک اورمڈل فیل لڑکوں سے طے نہ کرنا جرم بن گیا۔۔۔

اعلیٰ تعلیم یافتہ بیٹیوں کے رشتے انڈر میٹرک اور مڈل فیل لڑکوں کے ساتھ طے کرنے سے انکار جرم بن گیا ۔۔۔۔۔ کنگن پور میں 4 بیٹیوں کے باپ کو اپنوں نے ہی بیدردی سے مار ڈالا ۔۔۔۔ سردار محمد ایک متوسط درجے کے زمیندار تھے انکی چار بیٹیاں تھیں لیکن بیٹا کوئی نہ تھا وہ اپنی قسمت اور اللہ کی رضا پر شاکر تھے بیٹیوں کو انہوں نے بہترین انداز میں پالا اور انہیں زیور تعلیم سے مالا مال کردیا ، سردار محمد اکثر کہتے تھے کیا ہوا میرا بیٹا نہیں ، میری بیٹیاں میرا نام روشن کریں گی ، واقعی ایسا ہی ہوا سردار محمد کی چاروں بیٹیاں زووآلوجی، باٹنی ،ایجوکیشن اور ایگریکلچر میں ماسٹرز کر چکی تھیں ، سب سے بڑی بیٹی کنگن پور کے سکول میں بطور ٹیچر فرائض انجام دے رہی ہیں لیکن سردار محمد کا بھائی عرصہ دراز سے اپنے بیٹوں کے لیے بھتیجیوں کے رشتے مانگ رہا تھا اسکا موقف تھا کہ گھر کی جائیداد باہر نہیں جائے گی لیکن سردار محمد کے بھتیجے نہ صرف پڑھے لکھے نہیں تھے بلکہ انکا ماحول اور عادات بھی خراب تھیں ۔ اس بناء پر سردار محمد نے صاف انکار کردیا کہ وہ اپنی بیٹیوں کا رشتہ کہیں اور کرے گا اسے مجبور نہ کیا جائے ، مگر بھائی نے سردار محمد کو مجبور کرنا جاری رکھا وہ مختلف ہتھکنڈوں کے ساتھ کوشش کرتا رہا اکثر سردار محمد اپنے بھائی کو اس کام سے باز آجانے کا کہتے لیکن وہ رشتے لینے پر بضد تھا ، کچھ روز پہلے دونوں بھائیوں کی بات چیت تلخ کلامی میں بدلی تو سگے بھائی نے سردار محمد کو زدوکوب کیا سردار محمد کے سر اور سینے پر چوٹیں آئیں اور وہ بے ہوش ہو گئے، زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے اور انتقال کر گئے ، سردار محمد کی سب سے بڑی بیٹی نے اپنے باپ کے ق،ت،ل کا مقدمہ درج کروا دیا ہے مدعیہ خود بنی ہے اور اسکا عزم ہے کہ اپنے باپ کے قا،تل جاہل چچا کو سزا دلوا کررہے گی ۔۔۔

Leave a Comment