اپنے بھائی سے میری شادی کیوں نہیں کروائی؟ نند نے بھابھی کو آگ لگا دی۔۔۔

ثنا کی مصطفیٰ کے ساتھ یہ دوسری شادی تھی اور وہ چار ماہ کی امید سے تھیں، لیکن ایک گھریلو رشتے کے تنازع نے اس ہنستے بستے گھر کو اجاڑ کر رکھ دیا۔ متوفیہ کی والدہ اور بھائی نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے لرزہ خیز تفصیلات بتائیں کہ ثنا کی نند ان کے بھائی مبارک کو پسند کرنے لگی تھی اور جب یہ معاملہ شادی کی خواہش تک پہنچا تو ثنا کے اہلِ خانہ نے رشتہ لینے سے معذرت کر لی، جس کے بعد ثنا کے سسرال میں شدید تلخی اور روز روز کے جھگڑوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

اس المناک واقعے سے محض ایک رات قبل ثنا کی والدہ اور بھائی اپنی دوسری بیٹی کی شادی کا دعوت نامہ دینے کے لیے ثنا کے سسرال گئے تھے اور واپس اپنے گھر آ گئے، جس کے بعد ثنا نے فون پر اپنے گھر والوں کو سسرال میں ہونے والے تازہ جھگڑے کی تمام تفصیلات سے آگاہ بھی کیا تھا۔ تاہم اگلی ہی صبح ثنا کے چھوٹے بھائی کو سسرال کے ایک ہمسائے کی جانب سے فون پر یہ ہ۔ولناک اطلاع ملی کہ ثنا آ۔گ لگنے سے جھ۔لس گئی ہیں۔ جب ثنا کے اہلِ خانہ بد۔حواسی کے عالم میں موقع پر پہنچے تو ریسکیو اہلکار انہیں تش۔ویش۔ناک حالت میں اسپتال منتقل کر چکے تھے، جہاں لاہور کے میو ہسپتال میں تقریباً چھ روز تک زندگی اور م۔وت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد بالآخر ثنا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔

Leave a Comment