
واپس گئی تو اگر والدین فیملی نہ بھی ما۔را تو میں خود۔ کچھ کر لوں گی۔
ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ایک ٹ۔ک ٹاکر (ویڈیو میں وہ خود بتا رہی) شدید صدمے کی حالت میں ہے۔ اس کی آواز سے لگ رہا کہ کوئی بناوٹ نہیں ہے کیوں کہ آواز میں سسکیاں ہیں۔ ان کے بقول ٹ۔ک ٹاک کا جنون سر پر سوار تھا، نئی نئی جوانی آئی تھی اور لوگ بڑی تعریفیں کرتے تھے تو ریلز بنانا شروع کردیں، ریسپانس آئے پھر لائیو پر بیٹھنا شروع کردیا، گفٹنگ ہونا شروع ہوگئی۔ پیسہ آنے لگ گیا۔ Independent ہونے کا احساس آیا مگر والدین فیملی نے روکا ٹوکا کیوں کہ محلے دار اور ہر آتا جاتا انہیں عجیب نظروں سے دیکھتا اور ط۔عنے دیتا۔
اب آزادی کا احساس جب آجائے تو روایت توڑنے کی طاقت تو آہی جاتی کیوں کہ انسان کہتا کہ میں آزاد ہوں۔ یہ میرا جسم ہے اور پھر ۔م۔رضی بھی میری ہی چلے گی کوئی دوسرا مجھے کیوں روکے ٹوکے! تو اس نے وہی کیا۔ روایت کو توڑا گھر سے بھاگی اور شہر آبسی۔ اور اپنی آزادی کا ظہار کرتے ٹ۔ک ٹاک پر خود جوش و خروش سے جلوہ افروز ہوگئی۔ گفٹنگ ہوتی رہی پیسہ آنے کے امکان بڑھتے رہے۔ اسی اثناء میں ایک ایسا گفٹر آیا جس نے پچھلے سارے گفٹر کے ریکارڈ ایک ساتھ توڑ دئیے۔ مطلب جتنا آج تک کمایا وہ ایک دن میں کما لیا۔ مگر ساتھ اس گفٹر نے یہ بھی آفر دی کہ دبئی آجاو۔ یہاں مزید بلندیوں پر جاو گی۔ چونکہ یہ آزاد تھی اور اپنے اچھے برے کا فیصلہ خود کرسکتی تھی تو انہوں نے فیصلہ کیا کہ یہ جائیں گی۔ لیکن وہ نہیں جانتی تھی کہ ان کی اس آزادی کا ہی فائدہ اٹھایا جا رہا ہے اور ٹ۔ریپ کیا جا رہا ہے۔ یہ دبئی تو پہنچ گئیں اور وہاں کیا کیا ہوا۔ وہ اس محترمہ نے بتایا نہیں۔ شائد بتانے لائق ہوگا بھی نہیں۔
اب یہ رو رہی ہیں اور بے بسی کا اظہار کر رہی ہیں کہ میں کہاں جاوں۔ میں پاکستان واپس تو جا رہی لیکن وہاں کس کے پاس جاوں گی۔ والدین فیملی م۔ار دیں گے اور اگر وہ ایسا نہیں بھی کریں گے تو میں ۔ خ۔ود کو کچھ کر لوں گی۔
یہ الفاظ بتاتے ہیں کہ وہاں ضرور ایسا کچھ ہوا جن سے ان کو بہت پچھتاوا ہو رہا ہے۔
۔
ڈسکلیمر:
یہ معلومات آن لائن ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں اور صرف اور صرف معلوماتی مقاصد کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔۔ ان معلومات کی آزادانہ تصدیق ممکن نہیں ہوپائی۔ اس پوسٹ کا مقصد کسی فرد، ادارے، نظریے یا واقعے کے بارے میں حتمی رائے قائم کرنا یا کسی مخصوص نقطۂ نظر کی تائید کرنا نہیں۔ قارئین و سامعین سے گزارش ہے کہ وہ اس مواد کو اپنی صوابدید اور فہم کے مطابق دیکھیں