ہاں کر ہاں، نکاح سے انکاری دلہن۔۔۔

سوشل میڈیا پر بنگلہ دیش سے سامنے آنے والی ایک حالیہ ویڈیو نے نے بہت سے صارفین کی توجہ اپنے جانب مبذول کی ہے، جس میں ایک نکاح کی تقریب کے دوران انتہائی دل۔خ۔راش اور شر۔مناک منظر دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ دلہن کے پہلو میں بیٹھا دلہا بظاہر اس سے عمر میں کافی بڑا ہے، اور یہی وجہ معلوم ہوتی ہے کہ لڑکی اس رشتے کے لیے ذہنی طور پر بالکل بھی تیار نہیں ہے۔ جیسے ہی نکاح کی باقاعدہ کارروائی شروع ہوتی ہے، لڑکی پھوٹ پھوٹ کر رونا شروع کر دیتی ہے اور واضح الفاظ میں اس شادی سے انکار کرتے ہوئے کہتی ہے کہ اسے یہ نکاح کسی صورت قبول نہیں ہے۔

لیکن اس کے بعد جو کچھ ہوتا ہے، وہ کسی بھی مہذب معاشرے کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے۔ لڑکی کے انکار کرتے ہی اس کے عین پیچھے کھڑا اس کا اپنا بھائی وح۔ش۔یانہ انداز میں اس پر ٹوٹ پڑتا ہے۔ وہ انتہائی بے دردی سے اپنی بہن کا چہرہ دب۔وچ لیتا ہے اور اس پر ت۔شدد کی بارش کر دیتا ہے۔ تھ۔پڑ۔وں، م۔کوں اور گھ۔ونسوں کے ذریعے وہ اس نہتی لڑکی کو خاموش کرانے اور زبردستی ہاں کہلوانے کی کوشش کرتا ہے، جبکہ لڑکی بے بسی کے عالم میں روتی بلکتی رہتی ہے۔

اس سارے منظر کا سب سے حیران کن اور شرمناک پہلو ساتھ بیٹھے دلہے کا رویہ ہے، جو اس تمام تر ظل۔م و ج۔بر سے مکمل طور پر بے نیاز اور مطمئن دکھائی دیتا ہے۔ وہ بڑی ڈھٹائی اور اطمینان کے ساتھ نکاح خواں کے سوالات کے جوابات دے رہا ہوتا ہے، جیسے اس کے برابر میں کسی انسان کی زندگی برباد نہ ہو رہی ہو بلکہ کوئی معمولی رسم ادا کی جا رہی ہو۔ جب کیمرے کا رخ اردگرد کی طرف گھومتا ہے تو وہاں کرسیوں پر براجمان رشتہ دار مرد و خواتین نظر آتے ہیں، جو اس ظلم کو روکنے یا مظلوم لڑکی کی آواز بننے کے بجائے خاموش تماشائی بنے اس تمام تر واقعے سے محظوظ ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔

یہ دل دہلا دینے والا واقعہ کئی بنیادی اور سنجیدہ سوالات کو جنم دیتا ہے۔ جب ایک عاقل و بالغ لڑکی خود اپنی زبان سے نکاح سے انکار کر رہی ہو، تو آخر کس شرعی، اخلاقی یا قانونی جواز کے تحت اسے زبردستی اس بندھن میں باندھا جا سکتا ہے؟

Leave a Comment