کاہنہ: لاہور کےایک خواجہ سراء کی سچی کہانی۔۔۔

کاہنہ ، لاہور کے ایک خواجہ سرا کی سچی کہانی ، جس نے اپنی سابق بیوی کو ق۔ت۔ل کر ڈالا اور آٹھ سال تک کسی کو پتہ ہی نہ چلا ، اور جب چلا بھی تو ضمیر کی ملامت کی وجہ سے اسکے اپنے اعتراف پر ۔۔۔۔۔ نوید کی 14 سال کی عمر میں شازیہ سے 2008 میں شادی ہوئی وہ اس سے 1 سال بڑی تھی ، 2، 3 سال اچھے گزرے ، دونوں ایک دوسرے میں کھوئے رہے ، ایک طرح سے پیار بھی ہو گیا لیکن 18 سال کی عمر کے بعد نوید کے اندر زنانہ خصوصیات پیدا ہونے لگیں اسے عورتوں کے انداز میں باتیں کرنا ، میک اپ کرنا اور رنگ برنگے کپڑے پہننا اچھا لگنے لگا بیوی کو تو مرد چاہیے تھا خواجہ سرا نہیں پھر بھی اس نے نوید کو سمجھایا لیکن نوید اس فیلڈ میں آگے بڑھتا گیا اس نے خواجہ سراؤں سے تعلقات بنا لیے ڈانس کرنا اسے شروع سے آتا تھا چنانچہ شادی بیاہوں اور تقریبات میں جانا شروع کردیا اور خوبصورت ہونے کی وجہ سے اسکی ڈیمانڈ بھی بن گئی ۔ جب شازیہ نے اسکے لچھن دیکھے تو اسکے ساتھ لڑنے لگی ۔ اسے یہ پیشکش بھی کی کہ اگر مجھے سے پیار ہے اور کام بھی نہیں چھوڑ سکتے تو یہاں لاہور یا گردونواح میں ڈانس پارٹی میں نہ جایا کرو ، دور کے ضلعوں شہروں میں چلے جایا کرو۔ لیکن نوید عرف سنی کی ڈیمانڈ اسی علاقے میں تھی وہ اب پشاور یا میانوالی تو جا نہیں سکتا تھا نتیجہ یہ نکلا نوید پیسے تو اچھے خاصے لاتا مگر ایک نوجوان مرد کی بجائے کھسرا یا آدھی عورت بن چکا تھا ظاہر ہے شازیہ اسے شوہر کے طور پر کیسے قبول کرتی اس نے دوسرے لڑکوں سے تعلقات رکھنا شروع کردیے اس بات پر سنی کی غیرت جاگی اور شادی کے چند سال بعد ہی بیوی کو طلاق دے دی ، شازیہ طلاق لے کر بہت خوش ہوئی اور شکریہ ادا کرکے سنی کے گھر سے رخصت ہوئی ۔ وہ یہاں سے والدین کے گھر گئی تو ایک ماہ بعد ہی گھر سے بھاگ گئی ، والدین نے تلاش کرنا چاہا مگر اس نے خود فون کرکے والدین کو منع کردیا ، ماں باپ اور بھائی چاہتے تھے اسکی دوبارہ شادی کردیں گے مگر اس نے صاف کہہ دیا میں اپنی مرضی سے زندگی گزاروں گی اور کبھی واپس نہیں آؤنگی اگر مجھے ڈھونڈ لیا تو تمہارے خلاف درخواست دے دونگی اس لیے سمجھو میں تمہارے لیے مر گئی ، والدین اور بہن بھائیوں نے بھی اسے اسکے حال پر چھوڑ دیا ۔۔۔ اسکے بعد شازیہ نے جسم ۔فر۔وشی شروع کردی ، اس نے کاہنہ کے علاقے میں ایک مکان لے لیا ، باہر سے گاہک گھیر کر لاتی اور اپنا سسٹم چلانے لگی ۔۔۔۔ اسکا سابق شوہر یعنی خواجہ سرا سنی بھی اسی علاقے میں رہتا تھا کسی نہ کسی طرح اسے پتہ چل گیا کہ اسکی سابق بیوی جو اسکی کزن بھی تھی اس نے دھندہ شروع کررکھا ہے تو اس نے شازیہ سے رابطہ کرکے بار بار سمجھانے کی کوشش کی کہ گھر واپس چلی جاؤ عزت کی زندگی گزارو لیکن شازیہ کا ایک ہی جواب دیا ، جیسے تم اپنا کام کرتے ہو اور اسکے بغیر نہیں رہ سکتے میرا بھی اب یہی کام ہے اور میں اسی میں خوش ہوں ۔۔۔۔ ہھر سنی نے اپنے ایک کزن کے ساتھ ملکر منصوبہ بنایا ۔ یاد رہے کہ شازیہ تعاون اچھا خاصا کرتی تھی طلاق کے بعد بھی اسے جب سنی کی یاد آتی تو وہ اسے فون کرتی اور ایک دو ماہ بعد کبھی ملنے بھی آجاتی ۔۔۔ ایسے ہی ایک روز سنی نے اسے کاہنہ میں اپنی رہائش گاہ پر بلایا رات شازیہ نے وہیں گزاری شازیہ اور سنی کا ایک کزن بھی وہیں تھا ،یہ 2013 کی سردیوں کی ایک رات تھی جب تینوں نے ملکر کھانا کھایا پھر چائے بھی بنا کر پی اور چر۔س کے سگریٹ پیتے رہے شازیہ سگریٹ بھی پیتی تھی ، ۔ جب تینوں سو گئے تو رات کے 2 بجے سنی نے اپنے کزن کو جگایا ، سوئی ہوئی شازیہ کے سر پر ڈنڈا مار کر اسے بے ہوش کیا اور پھر منہ پر تکیہ رکھ کر اسے ق۔ت۔ل کردیا ۔ دونوں نے پھر شازیہ کی لا۔ش کو ایک بوری میں بند کیا اور رات کے ساڑھے تین بجے موٹرسائیکل پر لاد کر کچھ کلو میٹر دور کھیتوں میں پھینک آئے ۔۔۔۔ اس خوفناک جرم کے بعد سنی کے کزن کو تو ذرا فرق نہ پڑا وہ اپنی زندگی میں مگن رہا مگر سنی کی زندگی اجیرن ہو گئی اسے راتوں کو برے خواب آتے ، نیند میں ڈر جاتا ۔ پھر اس نے مستقل طور پر چر۔س اور نیند کی گو۔لیوں کا سہارا لیا اور پورا فوکس اپنے ڈانس کے کام پر کردیا یوں سال پر سال گزرتے رہے نہ کبھی انہوں نے سنا کہ علاقے سے کوئی لا۔ش برآمد ہوئی یا پولیس نے کسی پر شک کیا ۔ لیکن شازیہ کے ق۔ت۔ل سے جڑے برے خیالات نے سنی کا پیچھا نہ چھوڑا ۔ لگ بھگ شازیہ کے ق۔ت۔ل کے سات سال بعد ایک روز یہ شازیہ کے ایک بھائی کے پاس چلا گیا اور ان سے باتوں ہی باتوں میں شازیہ کا پوچھا تو شازیہ کا بڑا بھائی بولا پتہ نہیں کہاں مر کھپ گئی ، مرے یا جیے ہمیں اس سے کوئی مطلب نہیں اس پر سنی نے انہیں بتایا کہ آپ کی بہن کو مرے 8 سال گزر چکے ہیں ، اسے میں نے اور فلاں کزن نے مارا تھا کیونکہ اس نے بے غیرتی کی حد کر دی تھی ، لوگ طعنے دیتے تھے کہ تمہاری سابقہ بیوی اچھا دھندہ کررہی ہے اور خوب مال کما رہی ہے کچھ غیرت کرو ۔ لیکن شازیہ کے بھائی نے یہ سن کر بھی کہا پاگلوں والی باتیں نہ کرو اور جاؤ یہاں سے ۔۔۔ ہم سمجھتے ہیں شازیہ ہماری بہن تھی ہی نہیں جاؤ اور اپنا کام کرو ۔۔۔۔ لیکن سنی ان دنوں دماغی طور پر بہت بے سکون تھا اس کی خواہش تھی کہ پولیس اسے پکڑ لے اور اسے اسکے جرم کی سزا ملے شاید اسکی بے سکونی ختم ہو جائے ، آہستہ آہستہ سنی نے یہ بات اپنے رشتہ داروں اور بہن بھائیوں کے ذریعے پھیلانا شروع کی ۔ 2021 میں ایک روز پولیس اسے گرفتار کرنے آگئی ۔ یہ بڑے اطمینان اور تابعداری کے ساتھ کاہنہ پولیس کی حراست میں چلا گیا شازیہ کے کیس کا مدعی بھی اسکے بھائی کو بنایا گیا تفتیش ہوئی ساری کہانی جانی گئی شریک ملزم کزن کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔ اور اب یہ دونوں لاہور کی ایک جیل میں بند ہیں اور شازیہ کے ق۔ت۔ل کے الزام کا سامنا کررہے ہیں ۔۔۔۔۔

Leave a Comment