جب یوسف خان نے اپنے خاندان پر پابندی لگا دی کہ۔۔۔

سینئر صحافی عمر اسلم لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں لیجنڈ اداکار یوسف خان کی ایک رہائش گاہ پہچنے جہاں ان کی فیملی کے ساتھ انٹرویو کیا۔ یہ اپنی نوعیت کا بڑا مزے دار انٹرویو ہے اس اداکار یوسف خان مرحوم کی زندگی کے کئی پہلو و راز سامنے آئے جو شائد کوئی اور نہیں جانتا تھا ۔ تصویر میں نظر آنے والے یوسف خان کے پوتے ہیں جو بتاتے ہیں کہ ان کا ان کے دادا یوسف خان کے ساتھ دلی لگاو تھا اتنا پیار تھا کہ مجھے چلنا بھی انہوں نے سکھایا تھا۔ یہ پیار ایسا تھا کہ ہم ان سے ضد کر کے فلمی شوٹنگ اور سیٹ پر بھی چلے جا یا کرتے تھے حالانکہ ااپ کو یہ جان کر حیرانگی ہو گی کہ یوسف خان نے اپنی فیملی کے کسی بھی فرد پر سخت پابندی عائد کی تھی کہ کوئی فلم یا شوٹنگ والا شوق نہ پالے۔ اس کی وجہ وہ یہ دیتے تھے کہ میں فلم شوٹنگ میں آگیا ہوں میں نے جو دیکھنا تھا دیکھ لیا اب اور کسی کو نہیں کر نے دوں گا۔

بات آگے بڑھی تو مزید بتایا گیا کہ یوسف خان اسلام پورہ میں بے کس اور بے یار و مددگاروں کی بڑی امداد کیا کرتے تھے۔ اس علاقے کی ایک بڑی مشہور مسجد غوثیہ گنج بخش ہے جو حضرت اویس قرنی روڈ پر واقع ہے۔ اس کی تعمیر کے لیے بھی یوسف خان نے بڑھ چڑھ کر رقم دی لیکن ان کی ایک اور سخت ہدایات تھیں وہ ہر ممکن کوشش کیا کرتے تھے چاہے جو مرضی ہوجائے ان کا نام کسی کار خیر میں نہیں آنا چاہیے۔ مطلب اگر وہ کسی کی مدد کررہے تو نام ہرگز نہیں اانا چاہیے۔

اللہ پاک سے دعا ہے کہ یوسف خان کے درجات بلند فرمائے

Leave a Comment