شردکپورکی مددکو سونو سود پہنچ گئے۔۔۔

بالی وڈ کے معروف اور فلاحی کاموں کے لیے پہچانے جانے والے اداکار سونو سود نے فلم ’جوش‘ سے شہرت پانے والے اداکار شرد کپور سے ملاقات کی ہے، جنہوں نے حال ہی میں بالی وڈ کے ساتھی فنکاروں سے کام اور مدد کی اپیل کی تھی۔

سونو سود نے بڑھ چڑھ کر مدد کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے شرد کپور کی ٹانگ کی چوٹ کے علاج کے لیے فوری طور پر طبی امداد کا بندوبست کیا، جس میں ایک ماہر میڈیکل ٹیم اور ضروری طبی سامان شامل ہے۔

واضح رہے کہ شرد کپور نے حال ہی میں اپنی بگڑتی ہوئی صحت اور مالی مشکلات کا کھل کر ذکر کیا تھا اور اداکاری کی دنیا میں دوبارہ واپسی کی شدید خواہش کا اظہار کیا تھا.

لیکن یہ واضح رہے کہ سونو سود خود ماضی میں فلاحی کاموں کی وجہ سے لائم لائٹ میں ضرور رہے لیکن بعد بھی کئی نیوز چینلز اور صحافیوں نے ان پر الزام لگائے کہ ان سب کے فلاحی کاموں کے پیچھے ایک منظم ٹیکس چ۔وری کے معاملات، فر۔اڈ اور چونا لگانے کے واضح شواہد ملے ہیں۔ ان کے مطابق یہ وہ واحد اداکار ہیں جنہوں نے ک۔ور۔نا جیسی و۔باء کے دوران بھی لوگوں کی امداد کی آڑ میں کافی گھپل۔ے کیے۔

صارفین جہاں سونو سود کے اس اقدام کو سہراہ رہے ہیں وہیں وہ اس بات کے لیے بھی فکر مند ہیں کہ کہیں سونو سود ، شرد کپور کو بھی کہیں ۔تھو۔ک نہ لگا دیں
بالی وڈ کی سپر ہٹ فلم ’جوش‘ سمیت کئی نامور فلموں میں شاہ رخ خان اور ہریتھک روشن جیسے بڑے ستاروں کے ساتھ اسکرین شیئر کرنے والے اداکار شرد کپور ان دنوں انتہائی کسمپرسی اور مشکل حالات سے گزر رہے ہیں۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ان کی متعدد ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں ان کی موجودہ صورتحال دیکھ کر مداح افسردہ ہیں، تاہم انہی میں سے ایک ویڈیو میں ان کا اپنے ایک مسلمان دوست کے ساتھ انتہائی خوبصورت اور دل کو چھو لینے والا مکالمہ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں شرد کپور اپنے مسلمان دوست سے انتہائی خوشگوار اور دوستانہ انداز میں گلہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ “یاسین بھائی، آپ نے ویڈیو شیئر نہیں کی تھی، اب بتائیں آپ کے ساتھ کیا کیا جائے؟” اس کے بعد وہ خود ہی ہلکے پھلکے انداز میں جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ آپ کو اس کی سزا ملے گی، لیکن اگلے ہی لمحے ان کا لہجہ انتہائی پرخلوص دعاؤں میں بدل جاتا ہے اور وہ کہتے ہیں، “اللہ آپ کو بہت خوش رکھے، اپنی خاص رحمت آپ پر رکھے۔”

شرد کپور کی اس محبت بھری دعا کے جواب میں ان کے دوست یاسین بھائی نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “آپ بھی جلد از جلد صحت یاب ہو جائیں۔” اس پر بالی وڈ اداکار نے انتہائی عقیدت اور فخر سے “ان شاء اللہ!” کہا اور مسکراتے ہوئے یہ جملہ بھی ادا کیا کہ “اور مجھ سے اچھا ‘ان شاء اللہ’ کوئی نہیں بولتا، اور پھر کہا، ان شاء اللہ مدد!”

مشکل ترین حالات کے باوجود شرد کپور کی زبان پر ان خوبصورت دعائیہ کلمات اور دوست کے ساتھ ان کی بے تکلف محبت نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے ہیں۔

Leave a Comment