تین شادیاں 3 ڈھونگ رچایا کر پیسہ بنایا اور پھر بھارتی شہریت لے لی۔۔۔

معروف صحافی اور کالم نگار جاوید چوہدری کے کالم کی روشنی میں اداکارہ سلمیٰ آغا کی زندگی کا پس منظر اور پاکستان سے ان کے تعلق کی حقیقت ایک بالکل نئے اور انوکھے پس منظر میں کچھ یوں سامنے آتی ہے۔ سلمیٰ آغا جو آج یہ دعویٰ کرتی پھرتی ہیں کہ ان کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں اور وہ صرف بھارت اور برطانیہ کی شہریت رکھتی ہیں، ان کی یہ بیزاری دراصل حقائق پر پردہ ڈالنے کی ایک کوشش ہے۔ ان کے خاندانی پس منظر پر نظر ڈالی جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ قیامِ پاکستان سے قبل جب ریاستِ کے آخری ایام تھے، تو سلمیٰ آغا کی والدہ زرینہ اور ان کی سوتیلی ماں مہاراجہ کے دربار سے ایک انتہائی قیمتی ہیرا اور بتیس نایاب اور بیش قیمت زیورات چوری کر کے فرار ہو گئی تھیں اور کراچی میں آ کر پناہ لی تھی۔ اس وقت تک زرینہ کی شادی ایک افغانی تاجر لیاقت گل آغا سے ہو چکی تھی، جن کے ہاں کراچی میں سلمیٰ آغا کی پیدائش ہوئی، جہاں ان کا پیدائشی ب فام اور بعد ازاں شناختی کارڈ بھی یہیں بنا۔ جب سلمیٰ آغا اٹھارہ برس کی ہوئیں تو ان کی نانی اور والدہ نے ایک چال چلی تاکہ ان چوری شدہ قیمتی زیورات کو بغیر کسی قانونی رکاوٹ کے ملک سے باہر اسم۔گل کیا جا سکے، جس کے لیے سلمیٰ کو ایک بیوروکریٹ کو اپنے جال میں پھنسانے کا ٹاسک دیا گیا۔ سلمیٰ اس مقصد میں کامیاب ہوئیں اور طے شدہ منصوبے کے تحت ان کی شادی جاوید اختر سے کر دی گئی، اور مہاراجہ کے خزانے کا وہ چرایا ہوا قیمتی سامان ان کے جہیز کا حصہ بنا کر بیرونِ ملک منتقل کر دیا گیا۔

کچھ عرصے بعد جب برسلز میں پاکستان کے سفیر تعینات ہوئے تو سلمیٰ آغا بھی سرکاری پروٹوکول کے ساتھ وہاں پہنچ گئیں، اور کچھ ہی عرصے بعد ان کے والدین بھی وہاں آ گئے جہاں انہوں نے ان تمام چوری شدہ زیورات کو فروخت کر کے جائیدادیں خریدیں اور اپنے کاروبار کا آغاز کیا۔ اس دوران ان پر دباؤ ڈالا گیا کہ وہ سرکاری ملازمت چھوڑ کر ان کے خاندانی کاروبار کا حصہ بن جائیں اور گھر داماد بن کر رہیں کیونکہ ان کی سرکاری تنخواہ سلمیٰ کے شاہانہ اخراجات کے لیے ناکافی تھی، لیکن جاوید اختر نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا اور اپنی ملازمت جاری رکھی، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ چند برسوں کے اندر ہی ان کی یہ شادی طلاق پر ختم ہو گئی۔ برسلز کے پاکستانی سفارتخانے میں ہونے والی اس طلاق کا باقاعدہ سرکاری ریکارڈ آج بھی موجود ہے، اور وہیں پر سلمیٰ آغا نے اپنی پاکستانی شہریت باضابطہ طور پر ترک کرتے ہوئے برطانیہ کا پاسپورٹ اپنا لیا جبکہ بھارتی شہریت اپنے پاس برقرار رکھی۔ اس کے بعد سلمیٰ آغا بالکل آزاد ہو گئیں اور انہوں نے دنیا بھر کے دورے کیے، اگرچہ ان کی فنی شہرت اور مالی عروج میں پاکستان کا بھی بڑا حصہ رہا، لیکن اس کے باوجود انہوں نے بعد میں جاوید شیخ، اور ایک اور شخص سمیت پاکستان کے تین مختلف افراد سے شادیاں کیں۔ آج زندگی کے اس موڑ پر جب وہ پاکستان سے اپنی لاتعلقی کا ڈھونگ رچا رہی ہیں، تو دراصل ان کا یہ ماضی اور خاندانی پس منظر ان کے ان تمام دعوؤں کی حقیقت کا پول کھولنے کے لیے کافی ہے۔

Leave a Comment