
“گھر بنانے چلی تھیں، بچوں کا مستقبل سنوار دیا”: کیئر فاؤنڈیشن کی بانی سیما عزیز کا غیر معمولی تعلیمی سفر! 🌟📚
1988 کے شدید سیلاب کے دوران جب سیما عزیز شیخوپورہ کے ایک متاثرہ گاؤں میں لوگوں کے گھر بنانے کے لیے پہنچیں، تو انہوں نے دن کے وقت بچوں کو گلیوں میں آوارہ گھومتے دیکھا۔ جب معلوم ہوا کہ وہاں کوئی اسکول ہی نہیں ہے، تو ان کی سوچ بدل گئی۔ وہ جانتی تھیں کہ سیلاب دوبارہ گھر چھین سکتا ہے لیکن تعلیم وہ دولت ہے جو کوئی نہیں چھین سکتا۔ اس عزم کے تحت جنوری 1991 میں ایک عمارت کے دروازے کھولے گئے جہاں پہلے ہی دن ڈھائی سو بچے تعلیم حاصل کرنے کے لیے پہنچ گئے۔
یہ چھوٹا سا قدم آگے چل کر ‘کیئر فاؤنڈیشن’ کی شکل اختیار کر گیا، جس کا دائرہ کار اب پورے پاکستان میں پھیل چکا ہے۔ آج اس ادارے کے زیرِ انتظام تقریباً 888 اسکول چل رہے ہیں جہاں تین لاکھ سے زائد بچے زیورِ تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں۔ سیما عزیز جو کہ معروف ملبوساتی برانڈ ‘بریزے’ کی بھی بانی ہیں، انہوں نے ثابت کر دیا کہ نیت صاف ہو تو ایک اکیلی خاتون بھی لاکھوں بچوں کی زندگی میں روشنی کی کرن بن سکتی ہے۔