
یا تو یہ سب ٹ۔ک ٹاکرز بہت سیانے ہیں یا سوشل میڈیا کی عوام کو کچھ اور سمجھتے ہیں!
یہ وائرل ویڈیو کا ایک اور موڑ ہے جہاں وہی شوہر جو رو رو کر بیگم صاحبہ کو خوشی سے طلاق دے رہے ہیں اس کی ایک اور ویڈیو سامنے آرہی ہیں جہاں وہ نئی زوجہ لا چکے ہیں۔ وہ باقاعدہ نکاح کے فارم پیپرز حل کیے جا رہے ہیں سائن انگوٹھے لگ رہے ہیں۔ لڑکی سے پوچھا جا رہا ہے کہ آپ کون ہے نام کیا ہے اور کیا آپ کو پتہ آپ کا نکاح کس کے ساتھ ہورہا۔ وہ سب بتا رہی کہ سید علی رضا سے ہی نکاح ہو رہا ہے۔
صارفین کی زیادہ تر تعداد اب اس معاملے کو ویوز لینے کی حرکت کہہ رہے ہیں کہ پہلے خود کو وائرل کیا، اور اب ہمدردی لیتے ہوئے مزید اقدام کیے جارہے ہیں۔ یہاں واضح رہے کہ تاحال اس لڑکی ثناء کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔ ہوسکتا ہے کہ وہ بھی کچھ ایسی ویڈیو ڈال دیں کہ اور ٹوسٹ سامنے آجائے۔
اسی وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے نوجوان سید علی رضا نے گذشتہ شب صحافی ارتضیٰ بٹ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں اپنی ٹوٹتی ہوئی شادی اور اس کے پیچھے چھپی تلخ حقیقت سے پردہ اٹھایا ۔ علی رضا نے انتہائی دکھ بھرے لہجے میں بتایا کہ کس طرح سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک سے شروع ہونے والی ان کی محبت کی کہانی ایک بھیانک موڑ پر آ کر ختم ہو گئی۔
علی رضا کے مطابق ان کی اور ان کی اہلیہ ثناء کی پہلی ملاقات ٹک ٹاک پر ہوئی تھی، جہاں تین چار ماہ کی مسلسل بات چیت کے بعد دونوں نے پسند کی شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اگرچہ لڑکی کے غیر سید ہونے کی وجہ سے علی رضا کا خاندان اس رشتے کے سخت خلاف تھا، لیکن انہوں نے اپنوں کی ناراضی مول لے کر دھوم دھام سے نکاح کیا اور اسلام آباد میں اپنا الگ گھر بسا لیا۔ اس فیصلے کے نتیجے میں ان کے گھر والوں نے ان سے قطع تعلق کر لیا، مگر علی رضا نے اپنی شریک حیات کی خوشی کی خاطر ہر مشکل کو خندہ پیشانی سے قبول کیا۔
ڈسکلیمر:
یہ معلومات آن لائن ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں اور صرف اور صرف معلوماتی مقاصد کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔ اس پوسٹ کا مقصد کسی فرد، ادارے، نظریے یا واقعے کے بارے میں حتمی رائے قائم کرنا یا کسی مخصوص نقطۂ نظر کی تائید کرنا نہیں۔ قارئین و سامعین سے گزارش ہے کہ وہ اس مواد کو اپنی صوابدید اور فہم کے مطابق دیکھیں