
فلمی دنیا میں بعض چہرے ایسے ھوتے ہیں جو بہت کم عرصے کے لئے پردہ سیمیں پر دکھائی دیتے ہیں، مگر ان کی دلکشی اور فن کا اثر برسوں باقی رہتا ھے، شیریں بھی ماضی کی ایسی ہی ایک اداکارہ تھیں، جنہوں نے اپنے مختصر فلمی کیریئر میں اپنی خوبصورتی سحر انگیز آنکھوں اور رقص سے فلم بینوں کے دل جیت لئے۔ شیریں نے 1963ء میں شباب پروڈکشن کی پہلی پنجابی فلم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
” تیس مار خان” سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا، ان کا فلمی کیریئر اگرچہ صرف نو برس پر محیط رہا، لیکن اس مختصر عرصے میں انہوں نے تقریبا 34 فلموں میں کام کرکے اپنی ایک الگ پہچان بنالی، دلکش نقوش، پرکشش شخصیت اور رقص میں مہارت ان کی نمایاں خوبیاں تھیں، یہی وجہ تھی کہ وہ بہت جلد فلمی حلقوں اور فلم بینوں میں مقبول اداکارہ کے طور پر پہچانی جانے لگیں، ان کی فلموں میں ” پھنے خان، جی دار، ولایت پاس، ملنگی، پانی، بانکی نار، بھرجائی کے نام خاص طور پر قابل ذکر ہیں، یہ وہ فلمیں ہیں جن میں آج بھی پرانے فلم بین ان کی بے مثال اداکاری پر رشک کرتے ہیں، اداکار اکمل خان کے ساتھ شیریں کی جوڑی کو بیحد سراہا گیا، دونوں کی مشترکہ اداکاری نے کئی فلموں میں فلم بینوں کی توجہ حاصل کی، اور ان دونوں کی جوڑی کو اس دور کی مقبول فلمی جوڑی میں شمار کیا جانے لگا، شیریں کی بعض ذرائع بتاتے ہیں کہ شیریں کی اخری فلم” خزانچی” تھی جو 1971ء میں نمائش پزیر ھوئی، اس کے بعد انہوں نے فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی، یوں ان کا نو سالہ فلمی سفر ایک ایسے وقت میں اختتام پزیر ھوا جب ان کی مقبولیت عروج پر تھی، ان کا یہ فیصلہ ان کے مداحوں کے لئے یقینا حیران کن ھوگا، آج شیریں کے بارے میں کوئی مصدقہ اطلاع دستیاب نہیں کہ وہ کہاں اور کس حال میں زندگی گزار رہی ہیں، مگر ایک فنکار کی اصل پہچان اس کی شہرت کے دورانیئے سے نہیں بلکہ لوگوں کے دلوں میں باقی رہ جانے والی یادوں سے ھوتی ھے، شیریں نے صرف نو برس میں جو مقام حاصل کیا وہ ان کے فنی سفر کا قابل ذکر حوالہ ھے، وقت گزر گیا مگر شیریں کے دلکش خدوخال، پرکشش شخصیت اور حسین سراپا آج بھی فلم بینوں کی یادوں میں محفوظ ھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!