تاج برطانیہ نے حضرت علامہ اقبال کو کو مراعات دے رکھی تھیں؟

علامہ اقبال آخری دنوں میں اپنا بیشتر گزر بسر ماہانہ وظیفے پر کرتے لیکن وہ رقم برطانوی حکومت کی طرف سے نہیں تھی اور عام طور پر کہا جاتا ہے کہ جب علامہ اقبال کو ” سر ” کا خطاب ملا تو انہوں نے پہلے اپنے استاد کو یہ خطاب دینے کی شرط رکھی لیکن اس کی تصدیق اس دور کے وائسرائے ہند، گورنر پنجاب یا کسی بھی انگریز مورخ نے اپنی ذاتی ڈائری یا یادداشت میں نہیں کی البتہ یہ بات 100 فیصد درست ہے کہ یکم جنوری 1923 کو
The London Gazette
The Gazette of India
دونوں میں سرکاری اعزازی لسٹ میں علامہ محمد اقبال کو سر اور سیالکوٹ کے مولوی سید میر حسن جو کہ علامہ اقبال کے استاد تھے انہیں ” شمس العلماء ” کا خطاب دیا گیا.
کہا جاتا ہے کہ اس وقت پنجاب کے گورنر سر ایڈورڈ میکلیگن خود مشرقی علوم اور فارسی و عربی کے بڑے قدردان تھے اور علامہ اقبال سے ذاتی تعلق رکھتے تھے انہوں نے 1922 کے اخر میں اپنے دوست علامہ اقبال سے ان کا نام ” سر کے خطاب ” برطانوی حکومت کو بھیجے جانے کے مراسلے کا ذکر کیا تو علامہ اقبال نے اپنے استاد کی شمولیت کی خواہش کی جسے انہوں نے فورا قبول کر لیا لیکن بعد کے مصنفین نے اسے شرط میں بدل دیا۔

اس زمانے میں سرکاری اعزازات یا خطابات دینے کا طریقہ کار انتہائی خفیہ اور بیوروکریٹک ہوتا تھا جس میں پہلے گورنر پنجاب کی طرف سے وائسرائے ہند کو اور پھر وائسرائے ہند کی طرف سے لندن میں سیکرٹری اف سٹیٹ کو سفارشات مہینوں پہلے بھیجی جاتی تھی۔ برطانوی قانون ان کے مطابق کوئی بھی زیر غور شخص حکومت کے سامنے ایسی کوئی باضابطہ شرط رکھ نہیں سکتا تھا۔

یکم جنوری 1923 کو برطانوی بادشاہ جارج پنجم کی منظوری سے اس وقت کے وائس رائے ہند لارڈ ریڈنگ نے انہیں سر کہ خطاب دینے کا اعلان کیا جو علامہ اقبال نے گورنر پنجاب سر ایڈورڈ کے ہاتھوں گورنر ہاؤس لاہور جو کہ موجودہ گورنر ہاؤس لاہور ہے میں منعقد ایک سرکاری تقریب میں وصول کیا۔

لیکن یہاں سوال پیدا ہوتا ہے کہ سر کے خطاب کے ساتھ کون سی سہولیات یا مراعات ملتی تھی؟

عام طور پہ تاثر ہے کہ اس خطاب کے ساتھ سرکاری وظیفہ پنشن یا کوئی زرعی جاگیر ملتی تھی لیکن اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ اگر یہ سرکاری اعزاز کسی فوجی یا سرکاری ملازم کو ملے تو ہی جاگیر یا پھر وظیفہ، پنشن کی صورت میں عنایت کرنے کا قانون تھا جبکہ علامہ اقبال سرکاری ملازم ہرگز نہ تھے۔
لیکن اس خطاب کی وجہ سے کچھ سرکاری پروٹوکولز لازمی ملتے تھے جو کہ درجہ ذیل ہیں۔۔۔۔۔

اس دور کے سرکاری اصولوں کے مطابق لوگوں کو درجہ بندی میں تقسیم کیا جاتا تھا تو لہذا جس کے پاس سر کا خطاب یا اعزاز ہوتا تو اس کی نشست سرکاری تقاریب میں وائسرائے ہند کے قریب ہوتی اور اس کا درجہ عام اراکین اسمبلی ڈپٹی کمشنروں اور مقامی نوابوں سے اوپر ہو جاتا تھا۔
یہ خطاب ملنے کے بعد اس شخص کا نام سر سے شروع ہوتا تھا اور یوں علامہ اقبال کا نام سر محمد اقبال ہو گیا جو کہ قانونی طور پر لکھنا ضروری تھا۔
1908 کے برطانوی قوانین کے تحت جس شخص کے پاس یہ خطاب ہوتا وہ دیوانی عدالتوں میں بطور گواہ ذاتی طور پر پیش ہونے سے استثنا کا حقدار تھا اور اس کا بیان عدالتی عملہ اس کے گھر آ کر لیتا۔

1878 کے انڈین اسلحہ ایکٹ کے تحت عام ہندوستانی شہری بغیر لائسنس کے ہتھیار نہیں رکھ سکتا لیکن جس کے پاس سر کا خطاب ہو وہ ذاتی حفاظت یا شکار کے لیے بغیر لائسنس اور بغیر فیس کے ہتھیار رکھنے کا قانونی حق رکھتا تھا۔
سر کے خطاب کے باعث علامہ اقبال کو برطانوی حکمران طبقے میں ایک باوقار مقام حاصل ہوا خصوصا 1926 میں جب وہ پنجاب کی قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور پھر 1931 اور 1932 میں لندن میں ہونے والی دوسری اور تیسری گول میں اس کانفرنسوں میں شرکت کی تو سر کے خطاب کے باعث انہیں سرکاری مندوب کے طور پر مدعو کیا گیا تو وہاں ان کے سرکاری پروٹوکول سفر کے اخراجات اور قیام و طعام کے سارے انتظامات برطانوی قانون کے مطابق حکومت کے ذمہ تھے۔

عام طور پر کہا جاتا ہے کہ سر کہ خطاب کا اعزاز وصول کرتے ہوئے گھٹنوں کے بال جھکنا پڑتا ہے لیکن یہ قانون صرف برطانوی شہریوں کے لیے تھا اور ہے۔

1911 تک وہ اورینٹل کالج اور گورنمنٹ کالج لاہور میں فلسفہ اور انگریزی کے اسسٹنٹ پروفیسر رہے اور تب تک ان کا گزر بسر ان کی تنخواہوں سے ہوتا اور اگلے بقیہ سال انہوں نے لاہور ہائی کورٹ میں وکالت سے روزی روٹی چلائی اور اگر اضافی رقم کی ضرورت پڑتی تو وہ پنجاب یونیورسٹی، علی گڑھ یونیورسٹی اور دیگر اداروں کے بی اے / ایم اے کے امتحانی پرچے چیک کرتے۔
علامہ اقبال نے اپنی شاعری اور کتابیں کسی دوسرے پبلشر کو بیچنے کے بجائے خود شائع کرواتے ہیں اور ان کا سٹاک ان کے منشی طاہر الدین کے پاس رہتا ہے جس کی فروخت سے وہ کچھ اضافی رقم حاصل کر لیتے ہیں۔
1934 میں جب علامہ اقبال کو گلے کی بیماری لاحق ہوئیتق ان کی آواز بیٹھ گئی اور عدالت میں وہ بحث کرنے کے قابل نہ رہے اور ان کی وکالت بند ہو گئی جس کی وجہ سے معاشی تنگی کے عالم ہوا تو ان کے دوست اور بھوپال ریاست کے نواب سر حمید اللہ خان نے ان کے لیے 500 روپے ماہانہ تاحیات وظیفہ مقرر کیا جو ان کی وفات تک چلتا رہا۔
اور یہ وہی نواب آف بھوپال ہیں جو بالی وڈ اداکار سیف علی خان کے والد نواب منصور علی پٹودی کے سگے نانا اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین شہریار خان کے بھی سگے نانا تھے۔

علامہ اقبال کے بیٹے جاوید اقبال اپنی کتاب لکھتے ہیں کہ علامہ اقبال خود پیسے جوڑنے کے معاملے میں بالکل لاپروار تھے لیکن ان کی اہلیہ سردار بیگم سلیقہ شعار خاتون تھی جنہوں نے کئی سال تک گھر کے اخراجات میں سے تھوڑی تھوڑی رقم جمع کر کے اور اپنے طلائی زیورات اس مقصد کے لیے رکھے اور جب 1934 میں علامہ اقبال کو بیماری لاحق ہوئی تو سردار بیگم نے اصرار کیا کہ ان کے دونوں بچوں پر ایک چھت بھی ہونی چاہیے اور یوں لاہور ریلوے اسٹیشن کے قریب میو روڈ پر تقریبا سات کنال کا پلاٹ 25 ہزار روپے کی لگ بھگ رقم میں خریدا گیا
جس میں سردار بیگم کی جمع پونجی اور زیورات
علامہ اقبال کی کتاب بال جبریل وغیرہ کی فروخت سے ہونے والی رقم
اور بقیہ بطور ادھار اپنے قریبی دوستوں بشمول چودری محمد حسین سے بطور قرض لی گئی جو بعد میں کتابوں کی امدنی اور وظیفے سے اتاری۔
1935 میں جب یہ مکان مکمل ہوا تو اس کے چند دنوں بعد ہی علامہ اقبال کی بیوی سردار بیگم کا انتقال ہو گیا تو یہ مکان علامہ اقبال نے اپنے بیٹے جاوید اقبال کے نام پر جاوید منزل رکھا اور قانونی طور پر اسے اس کا وارث قرار دیا اور ساتھ ہی اپنی تمام شاعری اور کتابوں کا بھی قانونی وارث اپنے بیٹے جاوید اقبال کو قرار دیا۔

کہا جاتا ہے کہ علامہ اقبال کا اپنی ساری وراثت اپنے بیٹے جاوید اقبال کے نام کرنے کی وجہ ان کا پہلی شادی سے بیٹا افتاب اقبال تھا جو اس وقت تک بالغ ہو کر لندن سے بیرسٹری کر چکا تھا اور الگ رہتا تھا تو علامہ اقبال کو خدشہ تھا کہ ان کی وفات کے بعد ان کا بڑا بیٹا وراثت میں سے حصہ لے جائے گا اور نابالغ کم عمر بیٹا جاوید اقبال اور بیٹی منیرہ بانو کا حصہ کم ہو جائے گا۔ لیکن یہاں حیران کن طور پر انہوں نے یہاں اپنی شاعری اور کتابیں باشمول گھر اپنے بیٹا اور بیٹی دونوں کے نام کرنے کی بجائے صرف ایک بیٹے کے نام ہی کیا جو کافی حد تک حیران کن بھی ہے۔

وصیت کے مطابق علامہ اقبال نے اپنے دونوں بچوں کی پرورش کے لیے چار رکنی کمیٹی بنائی
جس میں اپنے سب سے قریبی دوست چوہدری محمد حسین
مسلم لیگ کے رہنما میاں امیر الدین
اقبال کے ذاتی معالج حکیم محمد حسن قرشی
علامہ اقبال کے ہمسائے خواجہ عبدالغنی شامل تھے۔
اور یوں علامہ اقبال کی وفات کے بعد قانونی گارڈینز نے اس گھر یعنی جاوید منزل کا اگلا حصہ کرائے پر دے دیا جبکہ ریاست بھوپال اور حیدراباد دکن کے نوابوں نے ان نابالغ بچوں کی تعلیمی کفالت کے وظیفے جاری کیے تو وہی علامہ اقبال کی وفات کے بعد ان کی کتابوں کی مانگ پورے ہندوستان میں کئی گناہ بڑھ گئی جس کی فروخت اور رائلٹی سے اضافی رقم جمع ہوئی اور یوں علامہ اقبال کے بچے اپنا گزر بسر اور اعلی تعلیم حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

Disclaimer: This post is based on media reports and is for informational purposes only. Details may change as more information becomes available.

Leave a Comment