
یہ رکشہ ڈرائیور اپنے ساتھ سفر کرنے والی طالبہ کی امتحان میں کامیابی پر اتنا خوش کیوں ہوا کہ سوشل میڈیا پر لڑکی کی تصویر اور رزلٹ کارڈ شیئر کر ڈالا ۔۔۔؟ ایک خوبصورت سچی کہانی ۔۔۔۔ جویریہ ایک یتیم بچی ہے جب کہ رکشہ ڈرائیور عرب علی کئی سالوں سے اس یتیم بچی کی کفالت کررہا ہے سکول پک اینڈ ڈراپ اور کتابوں و یونیفارم سمیت ہر موقع پر اس نے جویریہ کا ساتھ دیا اور اس رکشہ ڈرائیور کا خواب تھا کہ پڑھ لکھ کر جویریہ ایک ڈاکٹر بنے ۔ آج جویریہ نے میڈیکل کے دوسرے سمسٹر کے تمام پیپرز کامیابی سے پاس کر لیے ہیں اور اب تیسرے سمسٹر میں پہنچ گئی ہے۔عرب علی جویریہ کی کامیابی پر اتنا خوش ہے جیسے ایک مالی اپنے ہاتھوں لگائے گئے پودے کو بڑا ہوتے اور پھل پھول اٹھاتے دیکھ کر ہوتا ہے ۔ عرب علی کی خواہش ہے کہ اس کے علاقے میں کوئی یتیم بچہ صرف وسائل نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہ رہے ، دعا ہے اللہ کریم اس نیک دل انسان کو زندگی کے ہر قدم پر کامیابی عطا فرمائے اور اسکے رزق اور جان و مال میں برکت ڈالے تاکہ وہ یونہی یتیموں کے کام آتا رہے ۔