اسرائیل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ الیکشن میں مسلمانوں کی بڑی کامیابی۔۔۔

اسرائیل کی سیاسی تاریخ میں پہلی بار مسلمانوں کی ریکارڑ 19 نشستیں جیتنے کی اطلاعات ہیں۔ کیونکہ گزشتہ انتخابات میں عرب مسلم جماعتیں صرف 10 نشستوں تک محدود تھی اور اس سے قبل وہ زیادہ سے زیادہ بھی 15 نشستیں 2020 کے الیکشن میں جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے۔
اسرائیلی عرب مسلمانوں کی اس بڑی کامیابی کی وجہ اس بار مسلم سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلافات بھلا کر اکٹھے انتخابی مہم چلانا ہے۔
حالانکہ کئی بار الیکشن کمیشن ان عرب مسلم سیاسی جماعتوں پر پابندی عائد کر چکا ہے لیکن پھر اسرائیلی سپریم کورٹ ان پابندیوں کو کالعدم قرار دے کر انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دیتا ہے۔
اسرائیل کی کل ابادی ایک کروڑ ہے۔ جس میں تقریبا 21 لاکھ عرب ابادی ہے جوکہ کہ ابادی کا 21 فیصد بنتے ہیں اور اس میں سے 18 لاکھ کے قریب مسلمان اور بقایا عیسائی ہیں۔
اسرائیل میں کل ووٹرز کی تعداد تقریبا 70 لاکھ ہے جن میں سے 12 لاکھ عرب ووٹرز اور ان میں سے 10 لاکھ مسلم ہیں۔
اگر آپ کے ذہن میں یہ سوال پیدا ہورہا ہے کہ عرب اسرائیلی ابادی کا 21 فیصد ہیں لیکن ووٹر 17 فیصد تو اسکی وجہ مسلمانوں کی نئی نسل کا ابھی 18 سال سے کم ہونا ہے جس کا مطلب مستقبل کے انتخابات میں مسلم کی زیادہ شرح پیدائش کے باعث ووٹرز بھی زیادہ ہوں گے۔
لیکن یہاں سوال پیدا ہوتا ہے کہ اسرائیل میں مسلمان کیسے شہری بن گئے ؟
تو اس کا جواب ہے جب اسرائیل بنا تو اسکی حدود سے تقریبا 7 لاکھ مسلمان دوران لڑائی مغربی کنارے اردن لبنان اور شام میں پناہ گزین بن گئے لیکن تقریبا ایک لاکھ پچاس ہزار عربوں جو زیادہ تر حیفا، ناصرت ، الجلیل، یافات جیسے دیہات کے بدو عرب تھے انہوں نے اپنا گھر بار زمین چھوڑ کر جانے کے بجائے وہیں قیام کیا اور جنگ بندی کے بعد اسرائیل کی قائم کردہ سرحدوں کے اندر ہی رہ گئے اور یوں انہیں 1952 کے قانون شہریت کے تحت اسرائیل کی شہریت ملی اور پاسپورٹ اور ووٹ کا حق بھی ملا اور اج یہی 1 لاکھ 50 ہزار عرب آبادی بڑھ کر 21 لاکھ ہوچکی ہے۔
اسرائیل میں قانون کے تحت تمام شہریوں کو 18 سال کی عمر میں پہنچنے پر فوجی سروس کرنا لازمی ہے لیکن سوائے دروز عرب کمیونٹی کے باقی عرب مسلمانوں اور عرب عیسائیوں کے لیے فوجی سروس لازمی نہیں ہے انہیں قانونی طور پر استثنی دیا گیا ہے۔ لیکن اس کے باوجود بعض مسلمان نوجوان رضاکارانہ طور پر اسرائیلی فوج کو جوائن کرتے ہیں اور ان کی شرح اسرائیلی فوج میں ایک فیصد سے بھی کم ہے۔
حالانکہ بعض اوقات ان عرب مسلمانوں کی حب الوطنی کو شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے لیکن اس کے باوجود یہ عرب مسلمان سیاست کرتے ہیں پارلیمنٹ میں جاتے ہیں سپریم کورٹ میں جج لگتے ہیں اور اسرائیل کے ہسپتالوں میں تقریبا 30 فیصد ڈاکٹرز اور فارمسٹ عرب مسلمان ہی ہیں۔
حالیہ انتخابات کوئی بھی اسرائیلی جماعت یا اتحاد سادہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں اور حکومت اور اپوزیشن میں سے جس کو بھی حکومت بنانی ہے اسے مسلم جماعتوں کا ساتھ چاہیے ہوگا تو اس طرح مسلمان جماعتوں کو کنگ میکنگ کی صلاحیت حاصل ہوئی ہے اور اس صورت میں زیادہ امکان ہے کہ دوبارہ انتخابات ہوں گے یا مسلمان جماعتیں اپوزیشن نمائندے کو ووٹ دے کے حکومت بنانے میں مدد دے سکتی ہیں اور بدلے عرب علاقوں میں ترقیاتی کاموں اور حکومتی سختیوں میں نرمی کے لیے اقدامات کروا سکتی ہے۔
لیکن عرب اسرائیلی مسلمان حکومتی کابینہ میں بیٹھنے سے احتیاط کرتے ہیں کیونکہ اس صورت میں انہیں ان کے نزدیک غلط اقدامات کی بھی حمایت کرنی پڑ سکتی ہے۔
لیکن چاہے نیتن یاہو اتحاد ہو یا لاپید کا اپوزیشن اتحاد وہ دونوں ہی مسلمان جماعتوں کے رہنماؤں سے پبلک یا کیمرے کے سامنے زیادہ میل جول سے اجتناب کرتے ہیں کیونکہ اس سے ان کے ووٹرز ناراض ہونے کا خدشہ ہوتا ہے جس کا اسان الفاظ میں مطلب ہے۔ عرب مسلمانوں کی حمایت کے بجائے اپوزیشن اور حکومتی گروپس دوسروں کے اتحادیوں کی جوڑ توڑ کو پہلے فوقیت دیں گے۔
2021 میں چند مہینوں کے لیے عرب مسلمانوں کے رہنما منصور عباس کی پارٹی رعم حکومت سازی میں شامل ہوئی لیکن باقی عرب جماعتیں جیسے ایمن عودہ اور احمد طیبی کے اتحادی گروپس نے اپوزیشن میں بیٹھنا ہی درست سمجھا ہے۔

اگلی ایک دہائی میں اسرائیلی انتخابات میں مسلمان ابادی کا کردار مزید بڑھ جائے گا کیونکہ ابھی لاکھوں ووٹرز 18 سال سے کم عمر ہے۔

Leave a Comment