جرم کہانی، نہ عاشقی معشوقی اور نہ ہی ناجائز تعلقات۔۔۔

جرم کہانی : نہ عشق معشوقی اور نہ ہی ناجا۔ئز تعلقات ، ایک اکیلی عورت نے اپنے بوڑھے شوہر کو ق۔ت۔ل کرکے اسکے پانچ ٹکڑے کیوں کیے تھے ؟ 2005 میں ق لیگ کے اہم رہنما چوہدری شوکت عباس کو غازی آباد میں انکے گھر کے بیڈروم میں ق۔ت۔ل کردیا گیا تھا اور اگلے روز جب انکا اپنی پارٹی سے رابطہ نہ ہوا تو کچھ لوگ انہیں تلاش کرتے اس گھر تک پہنچے بعد ازان باتھ روم سے انکی ٹکڑوں میں تقسیم لا۔ش ملی تھی ، چوہدری شوکت معاون وزیراعلیٰ بھی تھے اور اس ق۔ت۔ل پر پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا پر بہت شور مچا ، پولیس نے فوری تفتیش کا آغاز کیا ، پتہ چلا کہ مق۔تول نے 2 شادیاں کررکھی تھی ، پہلی بیوی تو گجرات میں جب کہ دوسری بیوی ایک نوجوان خاتون تھی جسے انہوں نے یہاں غازی آباد والے مکان میں رکھا ہوا تھا ، لیکن شائستہ نامی انکی دوسری بیوی غائب تھی ، خاتون کا موبائل بھی بند تھا ، پولیس نے معلومات اکٹھی کیں اور دو روز بعد شائستہ کو ننکانہ سے اسکے بھائی کے گھر سے حراست میں لیااور پوچھ گچھ کے لیے لاہور لایا گیا ۔۔۔ پہلے تو شائستہ واقعہ سے لاعلمی ظاہر کرتی رہی لیکن پولیس کو اس ق۔ت۔ل میں خاتون پر پورا شک تھا اس لیے مشکوک ملزمہ پر فوکس کیا گیا تو آخر اس نے چیختے ہوئے ق۔ت۔ل کا اعتراف کر لیا ۔۔۔۔ بعد میں جو کہانی سامنے آئی اسکے مطابق چوہدری شوکت نے شائستہ کو محبت کے خواب دکھا کر اس وقت شادی کی جب وہ لاہور کے ایک مشہور کالج میں ایم اے کی طالبہ تھی ۔ شائستہ کو اسکے گھر والوں نے بہت منع کیا لیکن وہ ایک امیر کبیر اور بااثر شخص چوہدری شوکت کی محبت کے جال میں پھنس کر ان سےشادی کر بیٹھی، ایک دو سال بالکل اچھے گزرے ، چوہدری صاحب نے شائستہ کے ناز نخرے اٹھائے اور اسے دنیا کی ہر سہولت اور آسائش مہیا کی لیکن شائستہ کے بقول چوہدری صاحب کثرت شرا۔ب نوشی اور شباب کےر سیا تھے وہ انہیں ان خرافات سے دور رہنے کو کہتی تو چوہدری شوکت اسے نہ صرف مارپیٹ کا نشانہ بناتے بلکہ اسے چہرے پر تیزا۔ب پھینکنے اور ق۔ت۔ل کی د۔ھمکیاں بھی دیتے ۔ یاد رہے کہ چوہدری شوکت کی پہلی بیوی سے نرینہ اولاد نہیں تھی اور انہوں نے بیٹا پیدا کرنے کے لیے شائستہ سے دوسری شادی کی تھی ۔ انہی دنوں می انہیں پتہ چلا تھا کہ شائستہ بانجھ ہے اور بچہ پیدا نہیں کرسکتی اس پر چوہدری صاحب کا رویہ شائستہ سے اچانک بدل گیا وہ ہر روز شرا۔ب میں دھت ہو کر اسے مار پیٹ کا نشانہ بنانے لگے ، وقوعہ کی رات شائستہ کے صبر کے پیمانہ لبریز ہو گیا اس نے سوچا کہ اس سے پہلے کہ چوہدری اسے ق۔ت۔ل کرے کیوں نہ یہ اسے مار ڈالے اور یہاں سے کہیں دور بھاگ جائے تاکہ اس مصیبت اور آئے روز کی مار پیٹ سے تو جان چھوٹۓ ۔ وقوعہ کی رات اس نے سوئے ہوئے اپنے شوہر کے سر پر بیلن کے وار کرکے اسے بے ہوش کیا اور پھر تیز دھار آ۔لے سے ق۔ت۔ل کر ڈالا اسکے بعد خاتون نے چوہدری شوکت کی لا۔ش باتھ روم میں لے جا کر چھریوں کی مدد سے پانچ ٹکڑوں میں تقسیم کی اور اسے وہیں اسی حالت میں چھوڑ کر خود کپڑے بدلے اور اپنے خو۔ن آلود کپڑے ایک شاپر میں ڈالے ، اپنے کپڑوں والے بیگ میں اس شاپر کو چھپایا اور علی الصبح 5 بجے اس گھر سے نکل گئی ، جہاں اب ایک لا۔ش کے سوا کوئی نہیں تھا ۔ خو۔ن آلود کپڑوں کا شاپر اس نے ایک گندے نالے میں پھینکا اور ایک ٹیکسی کے ذریعے لاہور سے ننکانہ اپنے بھائی کے گھر پہنچ گئی ، یہاں خاتون نے سارا دن سوتے ہوئے گزارا اور پھر اگلی صبح لاہور سے پولیس اسے گرفتار کرنے پہنچ گئی ، ضروری کارروائی کے بعد پولیس نے شائستہ کو اپنے شوہر کے ق۔ت۔ل کے الزام میں چالان کرکے جیل بھیج دیا تھا ، بعد میں اسے عدالت نے قید کی سزا بھی سنائی ، ابتدائی دنوں میں شائستہ پر جیل میں پاگل پن کے دورے پڑتے رہے اور اس پر بڑی مشکل سے قابو پایا جاتا تھا پھر اس کا علاج بھی چلتا رہا وہ جزوی طور پر ٹھیک ہوئی اور پھر اچھے انداز میں قید کاٹنے لگی ۔ اس پاگل پن کو اسکے وکیل نے اچھی طرح سے استعمال کیا اور اسے عمر قید کی بجائے 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جو پوری کرکے شائستہ بعد ازاں رہا ہوئی لیکن بعد میں اسکی کوئی خبر سامنے نہیں آئی کہ وہ کہاں چلی گئی ۔۔۔۔۔۔۔
ڈسکلیمر:
یہ معلومات آن لائن ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں اور صرف اور صرف معلوماتی مقاصد کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔ اس پوسٹ کا مقصد کسی فرد، ادارے، نظریے یا واقعے کے بارے میں حتمی رائے قائم کرنا یا کسی مخصوص نقطۂ نظر کی تائید کرنا نہیں۔ قارئین و سامعین سے گزارش ہے کہ وہ اس مواد کو اپنی صوابدید اور فہم کے مطابق دیکھیں

Leave a Comment