
گھر سے بھاگ کر محبت کی شادی کرنے والی لڑکیاں زندگی بھر ایک سوالیہ نشان بنی رہتی ہیں ، کب کیا کر گزریں کچھ پتہ نہیں ہوتا ۔۔۔۔ 9 اپریل 2026 کو فیصل آباد میں پیش اندھے ق۔ت۔ل کا واقعہ اور روداد تفتیش مقدمہ : اس تاریخ کو 15 پر ایک کال موصول ہوتی ہے کہ فیصل آباد موٹروے پر ایک شخص کی لا۔ش پڑی ہے ، ایس ایچ او تھانہ نشاط آباد رانا ساجد موقع پر پہنچتے ہیں ضروری کارروائی کے بعد لا۔ش کو ہسپتال منتقل کیا جاتا ہے فنگرپرنٹس سے مق۔تول کی شناخت ارشاد کے نام سے ہوئی ، ارشاد کا نادرا ریکارڈ نکالا گیا اور اسکی بیوی سے رابطہ کیا گیا پولیس مق۔تول کے گھر پہنچی جو کہ فیصل آباد کے نواح میں ہی واقعہ تھا ،شوہر کی موت کا پتہ چلنے پر خاتون رونے لگی کہ اچھا بھلا کل کام پر گیا تھا مجھے نہیں معلوم اسکے ساتھ کیا ہوا اور مجھے کسی پر شک نہیں اسکی کسی سے دشمنی نہیں تھی ۔ اس وقت تک مق۔تول کے بھائی بھی آگئے جو جڑانوالہ میں رہتے تھے ۔ انہوں نے جو معلومات فراہم کیں ان کی مدد سے پولیس کو تفتیش آگے بڑھانے میں بہت مدد ملی ۔۔ بھائیوں کے بقول ارشاد نے 15 سال قبل اس خاتون سے گھر سے بھاگ کر شادی کی جب پہلی بار لڑکی اپنے گھر سے بھاگی تو ارشاد کے بھائیوں نے لڑکی اسکے گھر والوں کو خود واپس کر دی مگر ایک ہفتے بعد لڑکی دوبارہ ارشاد کے ساتھ بھاگ نکلی اور یہ لوگ فیصل آباد آگئے یہاں کورٹ میرج کر لی اور ہنسی خوشی رہنے لگے ، لڑکی کے گھر والے غریب لوگ تھے چپ کرکے بیٹھ گئے۔۔ مزید تفتیش میں پولیس کے سامنے جو کہانی سامنے آئی وہ یہ ہے ۔۔۔ کئی سال گزر گئے خاتون ارشاد کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی گزار رہی تھی انکے تین بچے بھی ہو گئے مگر پچھلے 2 سال سے خاتون نے ٹچ موبائل لیا اور پھر سوشل میڈیا اس ہنستے بستے گھر کی بربادی کی وجہ بن گیا ۔ خاتون کی دوستی سوشل میڈیا پر رمیض نامی ایک نوجوان سے ہوئی ، گپ شپ کے بعد ملاقاتیں شروع ہو گئیں خاتون کا شوہر کام کے سلسلے میں گھر سے باہر جاتا تو خاتون اپنے عاشق کو بلا لیتی ۔۔ یہ سلسلہ چلتا رہا پھر ارشاد کو اپنی بیوی پر شک ہوا اس نے موبائل پر اپنی بیوی کے اجنبی شخص سے رابطے پکڑ لیے تو پیار کرنے والی بیوی سنگدل بن گئی شوہر کے منع کرنے کے باوجود باز نہ آئی بلکہ اپنے عاشق کی ڈیوٹی لگا دی کہ یہ اب مجھے تنگ کررہا ہے مارتا پیٹتا بھی ہے فون استعمال نہیں کرنے دیتا اسکا کوئی بندوبست کرو ۔۔۔ پلاننگ کے تحت خاتون کے عاشق نے ارشاد کو کسی بہانے سے بلایا اور رات کے اندھیرے میں موٹروے کے قریب پٹھانوں والی بستی کے پاس ارشاد کو گو۔لیاں مار کر ق۔ت۔ل کردیا ۔ اسکا موبائل جیب سے نکال کر قریبی راجباہ میں پھینک دیا اور شواہد مٹا کر فرار ہو گیا ۔۔۔ لا۔ش برآمد ہونے کے بعد اور لواحقین کے بیانات کی روشنی میں پولیس نے خاتون کا موبائل چیک کیا تو اس پر واٹس ایپ اور کال ریکارڈ ڈیلیٹ کردیا گیا تھا لیکن میسنجر کو ڈیلیٹ کرنا خاتون بھول گئی تھی اسی میسنجر سے رمیض اور خاتون کے درمیان رابطوں کا سراغ مل گیا ، پولیس نے رمیض کو گرفتار کرکے شامل تفتیش کیا تو اس نے تھوڑی سے محنت کے بعد اپنا جرم تسلیم کیا آلہ ق۔ت۔ل اور مق۔تول کا موبائل بھی نہر سے برآمد کروا دیا ، اس دوران خاتون کو بھی گرفتار کرکے تھانے لایا گیا اور اس نے اپنے عاشق کو گرفتار دیکھ کر اسکے سامنے اپنا سارا جرم اور اصل کہانی بیان کردی ۔۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مق۔تول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا اور بعد میں ملزمان کو چالان کرکے جیل بھجوا دیا گیا تھا ۔۔۔