وہ وقت کہ جب شعیب ملک کو ایک عورت نے ٹکر دی۔۔۔

سیریس کیوں ہو رہے ہیں۔۔
کرکٹ میچ (غالبا ٹی ٹوئنٹی کا میچ ) چل رہا تھا اور نشریات تھیں اے آر وائی کی۔ جس کو ہوسٹ کرنے کی ذمہ داری شعیب ملک ادا کر رہے تھے۔ فارمیٹ کچھ یوں ہوتا ہے کہ کرکٹرز ایکسپرٹ کا پینل ہوتا ہے اور ساتھ ہلکی پھلکی کامیڈی کے لیے کامیڈینز اور ایک آدھ سلیبرٹی بھی بلا لیا جاتا ہے تاکہ کانٹنٹ میں تنوع آجائے۔ اسی تنوع کے چکر میں ایک سلیبرٹی کو بلایا جو شعیب ملک کو ایسا ٹکریں کہ بس پھر چہرے کے تاثرات نے ہی حالاتِ محفل بتائے۔
شو کے دوران اسی خاتون نے شعیب ملک پر ایک joke کیا تو بجائے اس پر ہنسی کا ری ایکشن دینے کے شعیب ملک نے کہا نہیں ایسا نہیں ہوا تھا۔
تو خاتون نے فورا کہا کہ سیریس کیوں رہے ہیں!
اب اس بات شعیب کے تاثرات ہلکے سے بدلے، پیچھے سے ایک لافٹر بھی آیا۔
شعیب نے فورا کہا کہ دیکھیںا ٓپ مجھے پہلی بار ملی ہیں، آپ کو نہیں پتہ چلے گا میں کب سیریس ہوں اور کب میں ناراض ہوں
خاتون نے بھی بغیر وقفہ لیے کہا
تو مجھے پتہ کر کے کرنا بھی کیا ہے!!
اب اس پر لافٹر پھوٹا۔ شعیب ملک بھی ہنسے لیکن وہ تاثرات شائد ہنسی والے نہیں تھے۔
وہ بولی۔ آپ بھی Married ہم بھی married! کرنا کیا ہے! (جان کر کرنا کیا ہے)

Leave a Comment