پاکستانی مسافر کو بکرے کے پائے کینیڈا لیجا نا مہنگا پڑ گیا۔۔۔

پاکستانی مسافر کو بکرے کے پائے کینیڈا لے جانا مہنگا پڑ گیا، بھاری جرمانہ عائد
پاکستانی مسافر کو بکرے کے پائے اور دیگر کھانے پینے کی اشیا کینیڈا لے جانا مہنگا پڑ گیا جب اسے ایئرپورٹ پر سامان ہونے کے ساتھ بھاری جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا۔

کینیڈا کے ٹورنٹو پیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے پاکستانی مسافر کے سامان سے 16 کلوگرام غذائی اشیا برآمد کر لیں۔

کینیڈا بارڈر سروسز ایجنسی (سی بی ایس اے) کے مطابق ایئرپورٹ پر موجود تربیت یافتہ کتے نے مسافر کے سامان میں کھانے پینے کی اشیا کی موجودگی کی نشاندہی کی۔
سامان کی تلاشی لینے پر اس میں سے بکرے کے پائے، مرغی کا گوشت، دیسی گھی اور خشک دودھ برآمد ہوا۔

حکام کے مطابق مسافر نے کینیڈا پہنچنے پر کسٹمز کو ان اشیا کے بارے میں آگاہ نہیں کیا تھا۔ قواعد کی خلاف ورزی پر تمام غذائی سامان ضبط کر لیا گیا اور اس پر 1350 ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

This content is shared strictly for informational and awareness purposes, based solely on publicly available reports and media sources. This image is AI-generated and is intended for illustrative purposes only.

Leave a Comment