ہیرے جیسے آدمی کا قصہ۔۔۔

ہیرے جیسے لوگ :تصویر میں نظر آنے والی شخصیت جان لاہور میں ایک ورکشاپ کے مالک ہیں اور چند مخصوص حالات میں ڈینٹنگ پینٹنگ کا کام مفت میں کردیتے ہیں ، حاجی ریاض نامی ان صاحب کا بتانا ہے کہ برسوں قبل انکے والد لاہور کے کسی صاحب کے کار ڈرائیور تھے ، ایک روز غلطی سے صاحب کی گاڑی کا معمولی ایکسڈنٹ کر بیٹھے ، نقصان اتنا بڑا نہیں تھا گاڑی پر ڈینٹ پڑ گیا تھا مگر اس جرم کی سزا انکے والد صاحب کو یہ ملی کہ صاحب نے نہ صرف انکی جیب سے گاڑی ٹھیک کروائی بلکہ انہیں نوکری سے بھی فارغ کر دیا ، حاجی ریاض ان دنوں کام سیکھتے تھے ، کچھ عرصہ بعد انہوں نے اپنی ورکشاپ کھول لی ، تو اکثر انکے پاس مجبور اور غریب ڈرائیور آتے جو انکے والد کی طرح غلطی سے صاحب کی کار کہٰیں ٹھوک بیٹھے تھے ، حاجی ریاض نے پھر مستحق اور مجبور کار ڈرائیوروں کا کام جلد سے جلد اور بالکل مفت میں کرنا شروع کردیا ، جسے آج تک جاری رکھے ہوئے ہیں ، ہفتے میں ایک دو ایسے لوگ آجاتے ہیں ان میں کاروں کے ڈرائیورز کے علاوہ غریب رکشہ ڈرائیور بھی ہوتے ہیں جو کرائے پر رکشہ چلاتے ہیں ۔اور حاجی ریاض انکا کام بلا معاوضہ کرتے ہیں ۔۔۔۔ صدقہ جاریہ کا تو سنا تھا ، لیکن معلوم ہوتا ہے اپنے والد صاحب کے ساتھ ہوئی نااصافی کا یہ صاحب بدلہ جاریہ لے رہے ہیں ، اللہ کریم حاجی ریاض کی جان اور مال میں برکت عطا فرمائے آمین

Leave a Comment