
29 سالہ پرستو احمدی نے دسمبر 2024 میں یوٹیوب پر 27 منٹ کی ویڈیو اپلوڈ کی جسے انہوں نے ‘خیالی کنسرٹ’ کا نام دیا۔ شاید ہی انہیں اس وقت معلوم ہو کہ یہ 27 منٹ ان کو 74 کوڑ۔وں کی سزا دلوائیں گے۔
ایر۔انی لوک گلوکارہ پرستو احمدی کی یہ کہانی 2024 کے آخری مہینے شروع ہوئی اور اب 2026 میں تلخ انجام کو پہنچی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس وقت بین الاقوامی سطح پر اس حوالے سے شدید ردعمل دیکھا جا رہا ہے۔
دسمبر 2024 میں 27 سالہ پرستو احمدی نے یوٹیوب پر 27 منٹ کی ویڈیو جاری کی جسے انہوں نے ‘خیالی کنسرٹ’ کا نام دیا۔ یہ پرفارمنس قم کے قریب دیر گچین کارواں سرائے میں ریکارڈ کی گئی تھی جہاں انہوں نے حجاب کے بغیر آٹھ مرد موسیقاروں روایتی اور وطن پرستانہ گیت پیش کیے۔ اس ویڈیو میں ‘از خون جوانان وطن’ کو بھی جگہ دی گئی۔ یہ وہی نظم ہے جو 2022 کی ‘زن، زندگی، آزادی’ تحریک کے دوران مقبول ہوئی تھی۔
ویڈیو کے کیپشن میں احمدی نے لکھا ‘میں پرستو ہوں۔ ایک لڑکی جو ان لوگوں کے لیے گانا چاہتی ہے جنہیں وہ پیار کرتی ہے۔ یہ ایک حق ہے جسے میں نظرانداز نہیں کر سکتی۔’ ان کی یہ ویڈیو وائرل ہو گئی اور اسے چار دن میں تقریباً دو ملین لوگوں نے دیکھا۔ اس کے فوراً بعد ان کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوا۔ 14 دسمبر 2024 کو احمدی کو مازندران صوبے سے گرفتار کیا گیا اور ان کے دو موسیقار لوں کو بھی حراست میں لیا گیا۔
مہر نیوز ایجنسی کے مطابق مازندران پولیس انفارمیشن سینٹر نے بتایا کہ احمدی کو ایک ایسی ویڈیو شائع کرنے کے بعد بریفنگ سیشن میں طلب کیا گیا جسے ثقافتی اصولوں اور اقدار کے خلاف سمجھا گیا اور انہیں عدالتی حکام کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت دی گئی۔ ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا تھا لیکن مقدمہ جاری رہا۔
تقریباً ڈیڑھ سال بعد حال ہی میں قم صوبے کی کریمنل کورٹ نے اپنا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے پرستو احمدی اور ان کے آٹھ ساتھیوں کو ‘عوامی اخلاقیات کی شدید خلاف ورزی’ کے الزام میں 74 کوڑوں، دو سال کے لیے فنکارانہ سرگرمیوں پر پابندی اور دو سال کے سفری پابندی کی سزا سنائی۔ فیصلے کے مطابق عدالت نے اسلامی پینل کوڈ کی شق 638 اور سائبر کرائمز قانون کی شق 743 کے مطابق سزا سناتے ہوئے اسے میڈیا میں عام کرنے کا حکم دیا۔
یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ یہ ابتدائی فیصلہ ہے اور اپیل کے دروازے کھلے ہیں۔ بعض ایر۔انی قانون دانوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ قانون کی تشریح درست نہیں ہوئی۔ جسٹس پورٹل میں موجود قانونی ماہر محمد ہادی جعفرپور کے مطابق ایک عورت کا گانا ایرانی قانون میں جرم نہیں ہے اور پینل کوڈ کی اس قسم کی تشریح بے بنیاد ہے۔ یہ سب دادبان نامی لیگل این جی او نے رپورٹ کی جو ایران کے باہر ایران سے متعلق متحرک ہے۔
دوسری جانب صوبہ مازندران پولیس کمانڈ کے انفارمیشن سینٹر کے سربراہ نے سرکاری نیوز ایجنسی تسنیم کو بتایا کہ احمدی کی ویڈیو کو سماجی اصولوں اور اقدار کے خلاف سمجھا گیا اور اسی لیے انہیں عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔
اس فیصلے کے خلاف ایر۔ان کے باہر شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ صحافی اور حقوق نسواں کی سرگرم کارکن مسیح علی نژاد نے لکھا ہے ‘-وہ امریکا کو ‘بڑا شیطا۔ن’ کہتے ہیں اور پھر میز پر جا کر ‘شیطا۔ن’ کے ساتھ ہی معاہدے پر دستخط کر دیتے ہیں لیکن ایک عورت کی آواز نے انہیں کسی بھی سپر پاور سے زیادہ خوفزدہ کر دیا۔ ایسی حکومت جو بال دکھانے اور گانے پر عورتوں کو کو۔ڑے ما۔رتی ہے وہ کوئی نارمل حکومت نہیں’
یاد رہے کہ یہ کیس ایرا۔ن میں خواتین فنکاروں پر جاری پابندیوں کی ایک کڑی ہے اور اس حوالے سے وہاان قوانین وضع کیے گئے ہیں جن کی خلاف ورزی پر یہ فیصلہ سامنے آیا ہے۔
ڈسکلیمر:
یہ معلومات آن لائن ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں اور صرف اور صرف معلوماتی مقاصد کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔ اس پوسٹ کا مقصد کسی فرد، ادارے، نظریے یا واقعے کے بارے میں حتمی رائے قائم کرنا یا کسی مخصوص نقطۂ نظر کی تائید کرنا نہیں۔ قارئین و سامعین سے گزارش ہے کہ وہ اس مواد کو اپنی صوابدید اور فہم کے مطابق دیکھیں