
یہ 600 کروڑ سے زائد اثاثے رکھنے والا شخص بس کنڈکٹر بن گیا ہے۔ اب تک سیکڑوں فلمی کر چکا ہے لیکن جب وزیر اعلیٰ بنا تو عوام کے درمیان آیا اور عوام کو ایسے اپنایا کہ دنیا دیکھتی رہ گئی۔
انڈین ریاست تامل ناڈو کے وزیراعلٰی اور فلمی سٹار جوزف وجے بس کنڈکٹر بنے اور خواتین سواریوں کو مفت ٹکٹیں دیں۔ یہ کوئی فلم کا منظر نہیں تھا بلکہ 2 اکتوبر کو چنئی کے کویامبدو بس ٹرمینس پر سرکاری بس کی توسیعی منصوبے کا منظر ہے۔ وجے بس میں موجود خواتین کو مفت ٹکٹ دیتے رہے، ان سے بات چیت کی اور عوام کے درمیان وقت گزارا۔ ویڈیو میں وہ بالکل عام انداز میں بس کے اندر کھڑے دکھائی دیتے ہیں۔ بچے اور خواتین جب انہیں ٹافیاں دیتے ہیں تو وہ خوشی خوشی جیب میں رکھ لیتے ہیں۔ بس میں بیٹھی خواتین خوشی سے رو رو کر ان کا ماتھا چومتی ہی ۔
وجے کی حکومت نے ’ویٹری پاینم تھٹم‘ نامی مفت سفری سکیم کو مزید وسیع کیا ہے۔ اب تامل ناڈو کی 12692 سرکاری بسوں میں خواتین اور خواجہ سرا افراد مفت سفر کرسکیں گے اور حکومت کے مطابق روزانہ تقریباً 84.32 لاکھ خواتین اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گی۔ وجے نے خود کنڈکٹر بن کر اسی سکیم کا افتتاح کیا تاکہ اس کا پیغام براہ راست عوام تک پہنچے۔
ایک ایسا شخص جو فلمی سٹور ہے اور جو 600 کروڑ روپے(انڈین)، جو پاکستانی 17 ارب سے زائد بنتے ہیں، سے زیادہ کے اثاثے رکھتا ہے، آج ریاست کا وزیراعلیٰ ہے اور پھر بھی سرکاری بس میں کھڑے ہو کر عام مسافروں کو ٹکٹ دے رہا ہے۔۔۔ اور عوام رو رو کر اس کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔۔
جب آپ عوام کے منتخب کردہ ہوں گے تو آپ کو کسی قسم کی پی آر ایجنسی کی ضرورت نہیں ہوگی، آپ کو بہترین فوٹوگرافرز، ویڈیو گرافرز، درجنوں کیمرہ پرسنز، کروڑوں کی سوشل میڈیا ٹیم وغیرہ کی قطعی ضرورت نہیں ہوگی۔ میں دیکھ رہا تھا کہ وجے کا اپنا ذاتی صفحے عرصہ دراز سے خاموش ہے جبکہ چیف منسٹر تامل ناڈو کے پیج پر اس حوالے سے ایک ویڈیو اپلوڈ ہوئی ہے۔ باقی جتنا بھی ڈیٹا ہے وہ انڈین سوشل میڈیا پر عوام نے اپلوڈ کیا ہے۔ یہی جمہوریت کا حسن ہوتا ہے اور یہی عوام جب آپ کو منتخب کرتے ہیں اور آپ ڈیلیور کرتے ہیں تو آپ کو سر پر اٹھا کر عزت دیتے ہیں۔
ڈسکلیمر:
یہ معلومات آن لائن ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں اور صرف اور صرف معلوماتی مقاصد کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔ اس پوسٹ کا مقصد کسی فرد، ادارے، نظریے یا واقعے کے بارے میں حتمی رائے قائم کرنا یا کسی مخصوص نقطۂ نظر کی تائید کرنا نہیں۔ قارئین و سامعین سے گزارش ہے کہ وہ اس مواد کو اپنی صوابدید اور فہم کے مطابق دیکھیں