پینتیس لاکھ روپے کے بدلے صرف1000 روپے۔۔۔

غربت کا ایمان یا بے ایمانی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ، ساری بات پرورش کی ہوتی ہے : سالوں سے سیشن کورٹ گوجرانوالہ میں جوتے پالش کرنے والے ایک محنت کش نے ایمانداری کی مثال قائم کردی ۔۔۔۔۔۔اس جوان نے 7 سال کی عمر میں آبائی گاؤں سے گوجرانوالہ آکر مزدوری شروع کی ، جوتے پالش کرنے کا کام پچھلے 15 سال سے کررہے ہیں کبھی ہزار اور کبھی 1500 یا 2 ہزار کی دیہاڑی بھی لگ جاتی ہے ، چند روز قبل صبح صبح کام پر آئے تو ایک جگہ ڈیرہ لگا لیا پاس ہی کچھ لوگ ایک وکیل کے پاس بیٹھے تھے تھوڑی دیر گزری تو سب اٹھ کر چلے گئے اور ایک سفید رنگ کا شاپر وہاں پڑا تھا صاف پتہ چل رہا تھا کوئی بھول گیا ہے ، اس نوجوان نے یہ شاپر اٹھایا اور کھولا تو اسے میں اتنے نوٹ تھے جو اس نے زندگی میں کبھی نہیں دیکھے تھے ، پہلا خیال دل میں آیا کہ مسجد جاتا ہوں اعلان کرواتا ہوں جسکے ہونگے آکر لے جائے گا ، انہوں نے یہ شاپر اپنے اپنی باکس میں محفوظ کرلیا اور اپنے کام میں لگے رہے ، تھوڑی دیر بعد ایک وکیل صاحب آئے اور کہا ، خان آپ نے یہاں کوئی شاپر دیکھا ہے ، اس میں کافی سارے پیسے تھے اور میں کہیں رکھ کر بھول گیا ہوں ، خان بھائی نے تسلی کے لیے پوچھا کتنے پیسے تھے ، وکیل صاحب بولے 35 لاکھ روپے ہیں ۔۔۔ میں نے انہیں کہا پریشان نہ ہوں اور ایک دو وکیل صاحب کو بلائیں تاکہ اگر رقم آپ کی ہے تو میں آپ کے حوالے کروں ، قریب سے دو معزز اور جانے پہچانے وکلاء کو بلا لیا گیا ،اور رقم گنی گئی ، پورے 35 لاکھ روپے نکلے ، خان نے پیسوں سے بھرا شاپر وکیل صاحب کے حوالے کیا تو انکی آنکھیں نم تھیں ، انہوں نے خان کو 1000 روپے انعام دینے کی کوشش کی لیکن خان نے مسکرا کر اور شکریہ ادا کرکے انکار کر دیا ۔۔۔۔۔۔

Leave a Comment