
ولی اللہ معروف کی زبردست کامیاب کوشش: 35 سال پہلے اپنے اغ۔وا ہونیوالی خاتون کو اسکے خاندان سے ملا دیا ۔۔۔۔۔ شہناز1990 میں 12 یا 13 سال کی تھی اور کراچی میں کسی سنار کے گھر میں کام کرتی تھی ایک روز وہ اپنے مالکوں کے چھوٹے بچوں کو سکول چھوڑ کر واپس گھر آرہی تھی جب اسے اغ۔وا کر لیا گیا ۔ اس کے بعد نجانے یہ 13 سالہ لڑکی کن مصائب و مشکلات سے گزری مگر یہ طے ہے کہ ایک بزرگ شخص نے کسی نہ کسی طرح اسے اپنی پناہ میں لیا اور اپنے گھر میں اپنے بچوں کے ساتھ پال پوس کر بڑا کیا ۔ یہ سوشل میڈیا کا دور نہیں تھا نہ ہی لوگ اتنے ہوشیار تھے ، ابتدائی طور پر شہناز کا خاندان انہیں تلاش کرتا رہا اخبار میں اشتہار بھی دیے گئے کئی سال بعد یہ خاندان کراچی سے سرگودہا آگیا ، شہناز کے والدین انہیں تلاش کرتے رہے آخر تھک ہار کر صبر کرکے بیٹھ گئے مگر یہ خاندان ہر روز اپنی بیٹی کو یاد کرتا تھا ۔ ادھر کراچی میں شہناز کی شادی اس بزرگ نے اپنے بیٹے سے کردی ۔وقت پر لگا کر اڑتا رہا ۔ شہناز نے 3 بیٹیوں اور 2 بیٹوں کو جنم دیا ۔ اسکی بڑی بیٹی ہمیشہ ماں سے اپنے نانکے گھر کا پوچھتی مگر شہناز اسے اور دیگر بچوں کو بتاتی کہ وہ بچپن میں اپنے خاندان سے بچھڑ گئی تھی ۔ شہناز کی بیٹی نے سوشل میڈیا پر ولی اللہ معروف کا چرچا سن رکھ تھا اس نے اپنے طور پر ولی اللہ معروف کو معلومات فراہم کیں ۔ حیران کن طور پر 24 گھنٹے کے اندر اندر شہناز کے خاندان نے ولی اللہ سے رابطہ کر لیا یہ خاندان استقلال آباد سرگودہا کا رہائشی تھا جو کام کاج کے سلسلے میں کچھ سال کراچی رہا اور بچی کو کھونے کے بعد واپس اپنے آبائی شہر آگیا تھا ۔ ولی اللہ معروف نے خود شہناز کے گھر جاکر ویڈیو کال پر شہناز کی اسکے بھائی بہنوں سے ملاقات کروائی ۔ باتوں ہی باتوں میں شہناز سب بہن بھائیوں کو کچھ خاص باتیں اور نشانیاں یاد کروا کے رلاتی رہی پتہ چلا شہناز کے ماں باپ اور ایک بھائی انتقال کر چکے تھے ۔ ان کی موت کی خبر سن کر شہناز بہت روئی ۔ اس نے بہن بھائیوں سے پوچھا مجھے کسی نے ڈھونڈا کیوں نہیں ؟ بھائیوں اور بہنوں نے بتایا والدین نے آپ کو بہت ڈھونڈا ، اخبار میں اشتہار بھی دیے ، پولیس کو رپورٹ بھی کی ۔ وہ مرتے وقت تک آپ کو یاد کرتے تھے ۔ شکر الحمد للہ اتنے عرصے بعد سہی لیکن آپ ہمیں مل گئیں ۔ اب ہم انشااللہ جلد پورا خاندان آپ کو ملنے کراچی آپ کے گھر آئیں گے ۔۔۔ یوں آہوں سسکیوں سے بھری ویڈیو کال ہر یہ ملاقات ختم ہوئی ۔۔۔۔۔۔ دعا ہے اللہ کریم شہناز کو بہن بھائیوں کے ساتھ ڈھیروں خوشیاں دے اور ولی اللہ معروف کو اس نیک کام کا اجر دے آمین ثم آمین