
قصور کی 18 سالہ زینب کی سچی کہانی جس نے 35 سالہ نابینا نوجوان سے شادی کر لی ۔۔۔شادی کرنے کی وجہ جان کر آپ دعا دیے بغیر نہ رہ سکیں گے ۔۔۔۔ندیم اور انکے 2 اور بھائی پیدائشی نابینا ہیں انکے والدین وفا پا چکے ہیں اور کوئی بہن بھی نہیں ، انکے پاس اپنا مکان ہے ، آنکھوں سے محروم ہونے کی وجہ سے کوئی کام نہیں کرسکتے اور ہر وقت گھر یا محلے میں رہتے ہیں ، 35 سالہ ندیم بڑے جب کہ دو بھائی چھوٹے ہیں ، علاقے کے لوگ مستحق جان کر انکی ماہانہ مدد کر دیتے ہیں جس سے انکے رزق کا سامان ہو جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔ ندیم صاحب نے علاقے کے ایک بزرگ کی منت کی کہ اگر کسی نابینا یا معذور لڑکی کے ساتھ انکی شادی ہو جائے تو کم از کم انکے گھر کا چولہا جل پڑے گا اور دیگر چھوٹے موٹے کاموں میں بھی آسانی ہو جائے گی ۔۔۔ ان بزرگ نے چند مزید لوگوں کے علاوہ زینب کے والد سے بھی بات کی ، جب زینب کو اس بات کا پتہ چلا کہ اسکے لیے ایک نابینا شخص کا رشتہ آیا ہے جسکے دو بھائی بھی نابینا ہیں تو اسکے دل میں یہ خیال پیدا ہوا کہ زندگی تو ویسے بھی گزر جانی ہے کیوں نہ ان دکھی لوگوں کا سہارا بن کر گزار لی جائے ، زینب کو سہیلیوں نے مشورہ دیا کہ نابینا سے شادی نہ کرو تم جوان ہو خوبصورت ہو تمہیں اچھا بھلا رشتہ مل جائے گا مگر اس نے والدہ کو کہہ کر رضامندی ظاہر کی اور بتایا کہ اب اس رشتے میں میری خوشی شامل ہے ۔ یوں زینب اور ندیم کی شادی ہو گئی اور اب وہ ایک ساتھ زندگی گزار رہے ہیں ۔ 35 سالہ نابینا ندیم نے اپیل کی ہے کہ اسکی خواہش ہے وہ اپنی اس بیوی کواپنی آنکھوں سے دیکھے۔ مخیر حضرات اگر اسکا اور اسکے بھائیوں کا علاج کروا سکیں تو وہ ساری زندگی انہیں دعائیں دیں گے۔۔۔