بیوی ماں نے بچوں کی کفالت کےلیے1600 میٹر ریس صرف 7 منٹ میں ساڑھی پہن کر دوڑیں اور جیتی۔۔۔

شوہر کے انتقال کے بعد بچوں کی کفالت کے لیے ساڑھی پہنے ننگے پاؤں 1600 میٹر کی دوڑ محض 7 منٹ میں جیتنے والی بیوہ ماں کویتا مہتو کی جذباتی ویڈیو وائرل۔
بھارت کی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع رام گڑھ سے تعلق رکھنے والی بیوہ ماں کویتا مہتو نے ہمت اور جذبے کی نئی مثال قائم کر دی۔ ہوم گارڈ کی بھرتی کے ٹرائلز کے دوران کویتا نے بغیر کسی اسپورٹس کٹ یا جوتوں کے، ساڑھی پہنے اور ننگے پاؤں ہی 1600 میٹر کی دوڑ میں حصہ لیا۔ انہوں نے مقررہ 10 منٹ کی حد سے پہلے، محض 7 منٹ میں یہ فاصلہ طے کر کے سب کو حیران کر دیا۔
تین سال قبل شوہر کے انتقال کے بعد کویتا اپنے دو چھوٹے بچوں اور بزرگ ساس سسر کی اکیلی کفیل ہیں اور گھروں میں کام کاج کر کے گزر بسر کرتی ہیں۔ رام گڑھ میں ہوم گارڈ کی 284 اسامیوں کے لیے جاری بھرتی میں بیوہ خواتین کے لیے بھی کوٹہ موجود ہے، اور اپنے بچوں کی بہتر پرورش کی خاطر ان کی اس بے مثال محنت اور جرات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو کر لاکھوں دل جیت رہی ہے۔

Leave a Comment