منڈی بہاؤالدین؛ محبوبہ کو ق، ت، ل کرکے خود بھی جہنم واصل ہونیوالے کمی کمین عاشق کی کہانی۔۔۔

لعنت ایسے عشق پر : منڈی بہاؤالدین ، محبوبہ کو ق۔ت۔ل کرکے خود بھی جہنم واصل ہونے والے کمی کمین عاشق کی اصل کہانی سامنے آگئی ۔۔۔ گزشتہ رات ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک نوجوان کہہ رہا تھا کہ زندگی میں پہلی اور آخری بار خط کروا رہا ہوں اسکے بعد شاید زندہ نہ رہوں ۔۔۔۔ یہ محسن تھا ، جس نے سنت رسول ؐ کے مطابق خط رکھ کر اس لڑکی کو ق۔ت۔ل کردیا جسکی 20 نومبر کو شادی تھی ۔ محسن قادر آباد کے نواحی گاؤں کالاشادیاں کے ایک زمیندار محمد نواز تارڑ کا کاما یعنی ملازم تھا اور اسکے مال ڈنگروں کے لیے چارہ کاٹنا اور دیگر کام اسکے ذمہ تھے ، محسن کئی ماہ سے محمد نواز کی جوان بیٹی روبینہ سے یک طرفہ عشق فرما رہا تھا اس نے کئی بار لڑکی سے اپنے عشق کا اظہار کیا مگر دیہاتی لڑکی ماں باپ کی عزت کے پیش نظر اپنے نوکر کو غلط حرکتوں سے باز رہنے کا کہتی ۔ کچھ روز قبل روبینہ کی شادی کی تاریخ 20 نومبر طے ہو گئی اور اہل خانہ نے شادی کی تیاریاں شروع کیں ۔ گزشتہ روز روبینہ اپنی رشتہ دار خواتین کے ساتھ قریبی شہر کے بازار شاپنگ کرنے آئی ہوئی تھی جب ملزم محسن بھی دکان میں داخل ہوا اس نے پستو۔ل سے فا۔ئیرنگ کرکے روبینہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور بڑے آرام سے موقع واردات سے فرار ہو گیا ، فوری طور پر پولیس حرکت میں آئی۔ سی سی ٹی وی ویڈیوز اور ٹریسر کی مدد سے ملزم کا پیچھا کیا گیا ، ملزم منڈی بہاؤالدین سے ایک بس کے ذریعہ سرگودہا آگیا، منڈی بہاؤالدین کی پولیس ٹیم نے جدید آلات کی مدد سے ملزم کا پیچھا کیا اور آخر سرگودہا میں اسے اس جگہ گھیر لیا جہاں ملزم موجود تھا ۔ پولیس نے محسن کو گرفتاری دینے کی وارننگ دی ، لیکن ملزم نے گرفتاری دینے کی بجائے انتہائی قدم اٹھا لیا وہی پستو۔ل جو روبینہ کی موت کا ذریعہ بنا ملزم کی اپنی موت کا سبب بھی بن گیا ۔پولیس نے جب دیکھا تو محسن مر چکا تھا ۔ بدبخت انسان خود تو واصل جہنم ہوا ایک معصوم اور خوشیوں کی منتظر لڑکی کو بھی ناحق زندگی سے محروم کرگیا ۔۔۔۔ پولیس ملزم کی لا۔ش سرگودہا میں ضروری کارروائی کے بعد منڈی بہاؤالدین لے آئی جہاں رات گئے اسے دفن کردیا گیا ۔۔۔۔
Disclaimer: This post is based on media reports and is for informational purposes only. Details may change as more information becomes available.

Leave a Comment