
دودھ پلائی کے پیسے مانگنے پر رشتہ ٹوٹ گیا، بارات خالی ہاتھ لوٹ گئی!
منڈی بہاؤالدین میں شادی کی ایک تقریب اس وقت تنازع کی بھینٹ چڑ گئی جب 200 کے قریب باراتیوں کے ساتھ دلہا کا استقبال بھرپور طریقے سے ڈھول اور بھنگڑوں سے کیا گیا۔ تقریب کے دوران جب دلہن والوں کی جانب سے اسٹیج پر روایتی ‘دودھ پلائی’ کی رسم کے لیے دلہا سے پیسے مانگے گئے تو لڑکے والوں نے صاف انکار کر دیا۔ اسی دوران دلہا کی کزن کی مداخلت سے بات اس قدر بڑھ گئی کہ فریقین کے درمیان بحث شروع ہو گئی،
تاہم دلہا نے پہلے رخصتی سے انکار کیا اور بعد میں کہا کہ وہ اب دلہن لے جانا چاہتا ہے لیکن آگے کیا کرنا ہے یہ صبح بتائیں گے۔ اس غیر یقینی صورتحال پر پریشان ہو کر وکیل کے پوچھنے پر دلہن نے خود ساتھ جانے سے صاف انکار کر دیا اور بارات کو بغیر دلہن ہی خالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑا۔ دلہن کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ دو سو باراتی کھانا کھا کر چلے گئے اور ان کے لاکھوں روپے ضائع ہو گئے، اس لیے ان کا جہیز اور خرچہ واپس کیا جائے۔۔۔