
کرینہ کپور نے اس دیوالی پر 30 قیراط کا 8 کونوں والا ہار پہنا جس پر مکمل ایت الکرسی اور سورت البقرہ کی ایت نمبر 255 انتہائی مہارت اور باریکی سے کنندہ تھی۔ یہ ہار مغل اور نوابی دور کی اسلامی روایات کے مطابق ہے جہاں قیمتی پتھروں پر قرانی آیات اس لیے بھی کنندہ کروائی جاتی تھی تاکہ انہیں بطور تعویذ اور روحانی حفاظت برکت اور شان و شوکت کی علامت کے طور پر استعمال کیا جا سکے۔
100 سال سے زائد پرانے اس ہار کی قیمت تقریبا 30 کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے اور یہ ریاست بھوپال کی شاہی خزانے کا حصہ ہے۔
اب کیونکہ سیف علی خان کا تعلق نواب اف بھوپال کے خاندان سے ہے تو ان کے پاس یہ ہار ریاست نواب آف بھوپال کی اخری حکمران بیگم ساجدہ سلطان جو سیف علی خان کی دادی بھی تھی ان کی وراثت میں ان تک پہنچا ہے۔
بیگم ساجدہ سلطان سے یہ ہار ان کے بیٹے نواب منصور علی خان پٹودی اور ان کی اہلیہ شرمیلہ ٹیگور کو ملا اور ان کے بعد اب یہ ہار سیف علی خان اور ان کی اہلیہ کرینہ کپور کے حصے میں ایا ہے اور کیونکہ کرینہ کپور کا تعلق ہندو مذہب سے ہے تو اسی وجہ سے قرانی ایات سے مزین ہار کو پہننے پر وہ میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہے۔
30 قیراط کے ہیرے پر کنندہ قرانی آیات والے اس ہار کو خالص سونے سے بنایا گیا ہے جس کی مالیت 15 لاکھ امریکی ڈالر تک ہو سکتی ہے یعنی پاکستانی روپے میں تقریبا 40 کروڑ روپے سے زائد۔
لیکن ایک ذاتی خاندانی ورثہ ہونے کی وجہ سے اسے کبھی بھی عوامی نیلامی میں فروخت کے لیے پیش نہیں کیا گیا اور اسی لیے اس کی سرکاری قیمت کبھی ظاہر نہیں کی گئی اور یہ سب اندازوں کے مطابق ہی کہا گیا ہے لیکن نایاب زمرد پر تحریر کا کنندہ ہونا کاریگروں کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کو دیوالی کے موقع پر بھوپال کے سابق شاہی خاندان کا قدیم نوابی ہار پہننے پر قانونی نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ کرینہ کپور نے تقریب میں 30 قیراط وزنی زمرد کا جو تاریخی پینڈنٹ پہنا تھا، اس پر قرآن پاک کی آیت الکرسی کندہ ہے۔
بھوپال سے تعلق رکھنے والے کانگریس رہنما عباس حفیظ نے ذاتی حیثیت میں اداکارہ اور ان کی اسٹائلسٹ ریحا کپور کو قانونی نوٹس بھیجتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مقدس قرآنی آیات کو فیشن اسٹیٹمنٹ کے طور پر استعمال کرنا بے حرمتی کے زمرے میں آتا ہے۔
نوٹس میں سوشل میڈیا سے تمام تصاویر فوری ہٹانے اور غیر مشروط عوامی معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، تاہم کرینہ کپور یا ان کی ٹیم کی جانب سے تاحال اس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
Disclaimer: This report is based on Indian media coverage and details of a legal notice issued by Bhopal-based leader Abbas Hafeez. Kareena Kapoor Khan and her team have not yet issued an official response, and no formal police or court action has been confirmed so for…